Tuesday , December 11 2018

مسلمانوں کا انکاؤنٹر کرانے رکن اسمبلی کی دھمکی :مولانا تاجدار

پرتاپ گڑھ 23نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وشو ناتھ گنج اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ( اپنا دل ) ڈاکٹر آر کے ورما نے سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں پولیس کے ذریعہ مسلمانوں کے انکاؤنٹر کی دھمکی دی ہے ۔ انکے اشارے پر ماندھاتہ پولیس مسلمانوں کا استحصال کر کے ان کے انکاوُنٹر کرنے پر آمادہ ہے جو قابل مذمت ہے ۔اتر پردیش کے پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر شہر میں مائنارٹیز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مولانا تاجدار احمد آج ضلع دفتر پر منعقد میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔مولانا تاجدار احمد نے کہا کہ گزشتہ 18/ نومبر کی شب تقریبا گیارہ بجے تھانہ ماندھاتہ کے ایس آئی گھنشیام پٹیل ۔ راجیندر یادو ۔شری کانت تیواری و کانسٹبل سرکاری جیپ و موٹر سائکل سے موضع ڈھیما ۔روسئ کا پوروا ۔پورے چین و ترول کے مسلمانوں کی بستی میں پہنچ کر لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی ۔

TOPPOPULARRECENT