مسلمانوں کا ووٹ بینک کی طرح استحصال

ورنگل آباد:23؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدوار کی حیثیت سے نامزد کیا جائے، مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے علاقوں سے بھی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا تو پھر کہاں سے امیدوار بنایا جائے، آخر مسلمان کب تک ووٹ بینک کی طرح رہیں گے ان خیالات کا اظہار اسماعیل شمسی سابق ضلع ورنگل کمیٹ

ورنگل آباد:23؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدوار کی حیثیت سے نامزد کیا جائے، مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے علاقوں سے بھی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا تو پھر کہاں سے امیدوار بنایا جائے، آخر مسلمان کب تک ووٹ بینک کی طرح رہیں گے ان خیالات کا اظہار اسماعیل شمسی سابق ضلع ورنگل کمیٹی صدر ورنگل نے ہنمکنڈہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید شاہ حیدرہلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشین بارگاہ معشوق ورنگل ، سید عمر علی شاہ سجادہ و متولی درگاہ حضرت عبدالنبی ہنمکنڈہ، مولانا محمد فصیح الدین قاسمی صدر قاصی شریعت ورنگل، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر شانتی سنگھم ورنگل، محمد کاظم علی باسط نگر محمد یعقوب علی ریاستی نائب صدر ایڈوکیٹ مدثر ،احمد صدیقی و دیگر موجود تھے۔ محمد اسماعیل شمسی نے کہا کہ آج مسلمانوں میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے کم ووٹوں کے تناسب رکھنے والے طبقہ کے امیدوار کو اسمبلی حلقوں سے پارٹی ٹکٹ دیا جاتا ہے جن کا کل آبادی میں ووٹرس کے حساب سے 5 تا 10 ہزار رہتا ہے جبکہ اسی حلقہ میں مسلمان ووٹروں کی تعداد 40 تا 60ہزار رہتی ہے باوجود اس کے سیاسی پارٹیاں مسلمانوں کو پارٹی امیدوار کی حیثیت نامزد نہیں کررہے ہیں۔ اس موقع پر سجادگا و دیگر مکتب فکر کے لوگو ںنے کہا کہ ورنگل کے اسمبلی حلقہ ورنگل مغرب ہنمکنڈہ میں مسلمان ووٹرس کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہے یہاں سے پارٹی ٹکٹ دینے پر آسانی سے مسلم امیداور کامیاب ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جناب محمد اسماعیل شمسی مسلمانوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے دعوے دار ہیں انہیں حلقہ میں مسلمانوںکی زبردست تائید حاصل ہے انہوں نے سابق میں ورنگل ضلع وقف بورڈ صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جس میں انارم شریف درگاہ میں مسجد کی توسیع کاموں کے علاوہ ورنگل میں موجود اوقافی جائیدادوں کے تحفظ میں سرگرم رول ادا کیا ۔ ان کے دور میں کئی قبرستانوں کی حصار بندی کے کاموں کو انجام دیا گیا تھا۔ محمد اسماعیل شمسی کا پی سی سی صدر پنالہ لکشما کے قریبی رفیقوں میں شمار ہوتا ہے۔ یونیکا ایر کولر مالک محمد اسماعیل شمشی کئی ایک فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ ہر سال رمضان المبارک میں ان کی جانب سے دعوت افطار کا بڑے پیمانے میں اہتمام کیا جات ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام اور سیاسی قائدین شریک ہوتے ہیں۔ محمد اسماعیل شمسی گذشتہ 24 سال سے کانگریس پارٹی سے وابستہ ہیں۔ نازک حالات میں بھی انہوں نے کانگریس پارٹی کا ساتھ دیا ہے اسماعیل شمسی نہ صرف مسلمانوں میں بلکہ دیگر طبقات میں بھی کافی مقبول ہیں انہیں کانگریس پارٹی کی حیثیت پارٹی امیداور نامزد کرنے کی صورت میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کے امکانات ہے۔ اس موقع پر محمد شاہد صدیق، محمد معیز، عبدالباری برکت صدر مسجد ایوان شاہی ڈاکٹرس، انجینئرس، تجارت پیشہ افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT