Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / ’’مسلمانوں کو اسلحہ فروخت نہیں کیاجائے گا‘‘ دوکان پر متنازعہ بورڈ

’’مسلمانوں کو اسلحہ فروخت نہیں کیاجائے گا‘‘ دوکان پر متنازعہ بورڈ

نیویارک: امریکہ میں اسلحہ فروخت کرنے والی ایک دوکان پر مالک نے اپنی دوکان کے باہر ایک متنازع بورڈ آویزاں کیاہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک مقامی اخبار میں اشتہار بھی شائع کروایا ہے

جہاں مسلمانوں او رڈیموکرٹیک صدارتی امیدواری ہلاری کلنٹن کی تائید کرنے والوں کواسلحہ فروخت نہیں کئے جائیں گے

اور اسکی وجہ بھی بتائی گئی ہے کہ‘‘ دہشت گردوں کو اسلحہ فروخت کرکے ہم خود محفوظ کو تصور نہیں کرتے‘‘۔

پال شیڈ لر جو الٹر فالر آرمس نامی دوکان کا مالک ہے جو دیہی علاقے جیکس سنٹر‘ پنسلوانیا میں واقع ہے‘ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اسلحہ خریدنے آنے والے مسلمانوں اور جو لوگ ہلاری کلنٹن کی تائید کرتے ہیں ‘ انہیں دوکان کے باب الدخلہ سے ہی واپس بھیج دیتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT