Tuesday , February 20 2018
Home / ہندوستان / مسلمانوں کو امریکہ اور یوروپ بھیجو، پاکستان نہیں : اعظم خاں

مسلمانوں کو امریکہ اور یوروپ بھیجو، پاکستان نہیں : اعظم خاں

لکھنو ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں نے آج اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی پر تنقید کی جنہوں نے رام مندر کی تعمیر کے خلاف رہنے والے مسلمانوں کو پاکستان اور بنگلہ دیش جانے کا مشورہ دیا ہے ۔ ان کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعظم خاں نے کہا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو دوسرے ملکوں کو بھیج دیا جانا چاہئے تو انہیں یوروپ اور امریکہ کو بھیج دیں ۔ آخر تم لوگ مسلمانوں کو وہاں کیوں بھیجنا چاہتے ہیں جہاں روٹی روزی نہیں ہے ۔ اعظم خاں کے ادا کردہ جملوں کو نوٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ بھیجنا ہے تو ان دیشوں میں کیوں بھیجتے ہو جہاں روٹی نہیں ہے ۔ دیش کا بادشاہ ایسا چاہتا ہے تو یوروپ بھیجو ، امریکہ بھیجو کیوں کہ امریکہ کا تاناشاہ سے بھی اچھی دوستی ہے ان کی ہر کل میگریشن ہونا چاہئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT