Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو بارہ فیصد تحفظات فراہمی کیلئے نمائندگی

مسلمانوں کو بارہ فیصد تحفظات فراہمی کیلئے نمائندگی

تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم کی جانب سے بی سی کمیشن کو یادداشت
حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم کے صدر جناب وحید احمد ایڈوکیٹ اسٹیٹ سکریٹری ٹی آر ایس کی قیادت میں ایک وفد نے بی سی کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہم کرنے کیلئے نمائندگی کی۔ اس وفد میں مسرس واحد علی خاں، خواجہ محمد ایاز الدین چشتی ، محمد عظیم قادری، سید عثمان، محمد اصغر علی سہیل، سید مکرم الدین، محمد عبدالقادر ایڈوکیٹس اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر صدر فورم نے اپنی یادداشت حوالے کرتے ہوئے بی سی کمیشن کے چیرمین بی ایس راملو سے نمائندگی کی ۔ کمیشن کو چاہیئے کہ وہ صحیح رپورٹ حکومت کو حوالے کرے جو قانونی رکاوٹ سے پاک ہو اور مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات آسانی سے حاصل ہوجائیں۔ اس سے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات دینے میں آسانی مل سکتی ہے، تلنگانہ ریاستمیں 12فیصد تحفظات مسلمانوں کو دینے میں مدد مل سکے۔ مخالف تحفظات لوگوں کو جو وکلاء نے مدد کی ہے وہ ایڈوکیٹ جنرل ہے اس سے ہم ان کی بھی مدد لے سکتے ہیں۔ انہوں نے اس یادداشت میں جوڈیشری میں بھی مسلمانوں کو تحفظات کا بھی حوالہ دیا کیونکہ ریاستی حکومت کی جانب سے بھی اس میں مداخلت کرتے ہوئے مسلمانوں کو اس میں شامل کیا جانا چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT