Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کو تحفظات پر اسمبلی میں آواز اٹھانے کا عزم

مسلمانوں کو تحفظات پر اسمبلی میں آواز اٹھانے کا عزم

رکن اسمبلی ڈاکٹر جناردھن ریڈی کی نمائندہ سیاست سے بات چیت

ونپرتی /24 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس ماہ کے اواخر میں شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات مسئلہ پر اسمبلی میں آواز اٹھانے کا ایم ایل اے ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے نمائندہ سیاست ونپرتی سے بات کرتے ہوئے عزم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 12 فیصد تحفظات کی فراہمی تک وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور اقتدار میں مسلمانوں کو دئے گئے 4 فیصد تحفظات کی حفاظت کرنے کا حکومت سے مطالبہ کرنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس دور اقتدار میں کے سی آر صرف زبانی وعدے بہت کئے ہیں لیکن ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو اور صحافیوں کو ڈبل بیڈروم کی تعمیر کا وعدہ کیا ہے لیکن ابھی تک اس پر کوئی خاص توجہ مرکوز نہیں ہوئی ہے ۔ صحافیوں کو اراضی کا فراہمی کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل آوری نہیں ہوئی ۔ اس مسئلہ پر اسمبلی میں آواز ٹھانے کا عزم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آج ملازمت فراہم نہ ہونے سے بہت پریشان ہیں ۔ ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اسمبلی میں برسر اقتدار جماعت تک آواز پہونچانے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی ضلع صدر شنکر پرساد سرینواس گوڑ قمر میاں و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT