Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو تحفظات پر عاجلانہ عمل آوری کا مطالبہ، چارمینار کے دامن میں دستخطی مہم

مسلمانوں کو تحفظات پر عاجلانہ عمل آوری کا مطالبہ، چارمینار کے دامن میں دستخطی مہم

حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست نیوز) تاریخی چارمینار کے دامن میں مختلف تنظیموں کی جانب سے 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے دستخطی مہم چلائی گئی۔ ریاست تلنگانہ میں برسراقتدار جماعت کی جانب سے کئے گئے وعدہ پر فوری عمل آوری اور بی سی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے آواز کمیٹی نے مختلف تنظیموں کے تعاون سے چارمینار کے دامن میں دستخطی مہم کیمپ لگاتے ہوئے عوام کے دستخط حاصل کئے۔ اس دستخطی مہم کو پرانے مرکزی علاقہ چارمینار میں زبردست عوامی تائید حاصل ہے اور عوام میں 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کا مطالبہ کررہی تنظیموں سے تعاون کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بی سی کمیشن کی تشکیل کے ذریعہ تحفظات کی فراہمی کے اقدامات کا آغاز کیا جانا چاہئے بصورت دیگر حکومت کو سخت عوامی برہمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کیمپ میں مولانا سید طارق قادری، مولانا سید حامد حسین شطاری، جناب عبدالستار جناب احمد علی، جناب منہاج قریشی، جناب رضا علی، مسٹر ایم اے حیات، مسٹر ایوب کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ دستخطی مہم کے دوران جناب سید طارق قادری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کو تحفظات کی فراہمی کے سلسلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی میدان میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔(سلسلہ صفحہ 10 پر)

TOPPOPULARRECENT