Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو تحفظات کیلئے سیاست کی مہم پر نوجوانوں کا گرمجوشانہ ردعمل

مسلمانوں کو تحفظات کیلئے سیاست کی مہم پر نوجوانوں کا گرمجوشانہ ردعمل

اضلاع میں کلکٹرس اور دیگر عہدیداروں سے نمائندگیوں کا آغاز ، تعلیم و روزگار میں نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی مساعی
حیدرآباد ۔ /8 ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی میں تاخیر سے طلبہ برادری کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جاریہ سال قوم 212 ڈاکٹرس اور 140 ڈیجیٹل نشستوں سے محروم ہوگئے اور مزید تاخیر سے نقصان اور لاحق خطرات کے سبب سیاست نے تحریک کا آغاز کیا ہے ۔ روزنامہ سیاست کی شروع کردہ تحریک کے زبردست نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ منڈل سطح پر تحصیل دفاتر و ضلعی سطح پر آر ڈی او ضلع کلکٹرس کو نمائندگیوں کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ مسلمانوں کی طاقت ایک اور نمائندگی ایک کے تحت تحفظات کے عمل کو یقینی بنانے سیاست نے نمائندگیوں کے لئے متن بھی جاری کیااور اخبار سیاست میں اسے شائع بھی کیا ۔ تاہم شہری سطح کے بہ نسبت ضلعی سطح پر 12 فیصد تحفظات کی تحریک پر عوامی ردعمل زیادہ حاصل ہورہا ہے ۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آج سیاست کی کاپیاں زیراکس کروائی گیئں اور تنظیموں و اداروں کے ذمہ داروں نے ان کی مدد سے نمائندگیوں کی تیاری کی شروعات کردی ہیں ۔ 12 فیصد تحفظات کے سبب سب سے زیادہ فائدہ مسلمانوں کی نوجوان نسل کو ہوگا جو قوم و ملت کا اثاثہ ہے ۔ تعلیمی میدان میں مواقع نہ ہونے سے ترک تعلیم و تعلیمی قابلیت کے باوجود بے روزگاری ، پریشان نوجوان نسل  بدحالی اور احساس کمتری کاشکار ہورہی ہے ۔ کئی دہوں سے نوجوان مسلم نسل کی تعمیروترقی پر متوجہ روزنامہ سیاست نے 12 فیصد تحفظات کے ذریعہ قوم کے مستقبل کو سنوارنے کی تحریک کا آغاز کردیا ۔انٹرمیڈیٹ اور گریجویٹ کامیاب نوجوان نسل کیلئے سرکاری ملازمتوں کا ایک زرین موقع دستک دے رہا ہے جو صرف اور صرف تحفظات کے سبب محرومی کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ لہذا قوم کے شعور کو بیدار کرنے اور اپنا حق حاصل کرنے کیشروع کردہ تحریک میں مسلمانوں کو دلچسپی دکھانے اور کثیر تعداد میں نمائندگیاں کرنے کی درخواست کی جارہی ہے ۔ 12 فیصد تحفظات کے سبب تعلیمی موقعوں میںاضافہ کے ساتھ سرکاری ملازمتوں میں بھی موقع حاصل ہوگا اور حد عمر میں اضافہ کی سہولت و جائیدادیں اور نشستیں محفوظ ہوں گی ۔ ریاست تلنگانہ میں حکومت نے ایک لاکھ سے زائد جائیدادوں پر تقررات کا ارادہ کیا ہے اور 15 ہزار جائیدادوں پر تقرر کے لئے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ۔ تاہم تحفظات کی عمل آوری میں تاخیر کے سبب جس طرح (212) میڈیکل اور 140 ڈینٹل کی نشستوں سے محروم قوم کو 15 ہزار جائیداد میں بھی 8 فیصد کا نقصان ہوگا اور صرف 4 فیصد تحفظات ہی حاصل ہوں گے ۔ روزنامہ سیاست نے بغیر قانونی رکاوٹ کے تحفظات کو یقینی بنانے بی سی کمیشن کی سفارش کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے تحریک کا آغاز کیا چونکہ سوائے بی سی کمیشن کے کوئی اور سفارش قابل قبول نہیں ہوگی اور بی سی کمیشن کی سفارش پر دیئے گئے تحفظات کو قانونی رکاوٹ کا سامنا بھی نہیں رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT