Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو تحفظات کے لیے سیاست کی تحریک ثمر آور ثابت ہوگی : ایس واجد حسین

مسلمانوں کو تحفظات کے لیے سیاست کی تحریک ثمر آور ثابت ہوگی : ایس واجد حسین

سیاست انگلش ویکلی کی اجرائی پر مبارکباد ، جناب زاہد علی خاں و جناب عامر علی خاں کو تہنیت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر ۔ ( سیاست نیوز ) ۔سابق فلور لیڈر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر ایس محمد واجد حسین کی قیادت میں اسمبلی حلقہ مشیرآباد کا ایک وفد دفتر سیاست پہونچ کر 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک کامیابی سے چلانے اور سیاست انگلش ویکلی کو شروع کرنے پر ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کی گلپوشی کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تحفظات کی تحریک کو مستحکم کرنے میں تعاون کا تیقن دیا ۔ مسٹر ایس محمد واجد حسین نے کہاکہ 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک میں رضاکارانہ طورپر شامل ہونا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ۔ مسلمانوں کو تحفظات کے ثمرات سے فائدہ پہونچانے کیلئے روزنامہ سیاست نے تحریک کا آغاز کیا ہے۔ ٹی آر ایس نے 2014 ء کے عام انتخابات میں اقتدار حاصل ہونے کے اندرون 4 ماہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ٹی آر ایس حکومت کے لگ بھگ 16 ماہ مکمل ہوچکے ہیں مگر حکومت نے اپنے وعدے کو نبھانے میں کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے ۔مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور وقت ضائع کرنے کیلئے سدھیر کمیٹی قائم کی جس کی کوئی قانونی اور دستوری حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اس کمیٹی کو مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے لیے سفارش کرنے کا کوئی اختیار ہے ۔ صرف بی سی کمیشن کو ہی یہ اختیار ہے لیکن حکومت نے تاحال بی سی کمیشن تشکیل نہیں دیاہے ، اس سے حکومت کی غیرسنجیدگی کا اظہار ہوتا ہے ۔ روزنامہ سیاست نے ملت کے مسائل پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے ۔مسلمانوں کے مسائل کو حکمرانوں تک پہونچانے میں ہمیشہ ذمہ د ارانہ رول ادا کیا ہے جس کیلئے وہ جناب زاہد علی خان سے اظہارتشکر کرتے ہیں اور تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک میں شامل ہوجائیں۔ انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ سیاست کا انگریزی ویکلی اخبار بھی مسلمانوں کے مسائل کو پیش کرنے اور حل کرنے میں اپنی کلیدی ذمہ داری نبھائے گا اور بہت جلد مسلمانوں کا پہلا انگریزی روزنامہ میں تبدیل ہوجائے گا ۔ اس وفد میں عبدالغفار ، محمد ظہیرالدین ، ٹی مظہر حسین ، محمد عبدالنبی ، محمد اسلم ، پی عبدالرحیم ، محمد عبداللطیف ، محمد نیاز احمد ، شیخ مخدوم ، عبدالرشید قریشی ، محمد علاؤالدین ، ڈی شفیع الدین ، محمد شعیب اور ڈاکٹر حسین بھی شامل تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT