Saturday , December 15 2018

مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں جوہر دکھانے کا مشورہ

جگتیال۔/11جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عبدالرقیب لطیفی لکچرر گرلز جونیر کالج جگتیال نے اقراء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے او پی فنکشن ہال میں جگتیال سطح پر امسال ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ اردو میڈیم و انگلش میڈیم میں ٹاپرس کیلئے ایوارڈ اور نقد انعامی پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو تعل

جگتیال۔/11جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عبدالرقیب لطیفی لکچرر گرلز جونیر کالج جگتیال نے اقراء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے او پی فنکشن ہال میں جگتیال سطح پر امسال ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ اردو میڈیم و انگلش میڈیم میں ٹاپرس کیلئے ایوارڈ اور نقد انعامی پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو تعلیم میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ تعلیمی مسائل کی یکسوئی کیلئے ملت کے ذمہ داروں اور تنظیموں کو آگے بڑھنے پر انہوں نے زور دیا۔ آج دیگر قوموں نے تعلیم اور وقت کی قدر سے دنیا کی قیادت سنبھالے ہوئے ہے ،آج اردو میڈیم مدارس و کالجس کئی ایک مسائل سے دوچار ہیں۔ اساتذہ اور لکچررس کی کمی ہے اور حکومت کی جانب سے مختلف فنڈس اپنے کے باوجود اس سے استفادہ کرنے سے محروم ہیں۔ سرپرستوں کمیٹی کا قیام اور مدارس پر کمیٹی نگرانی اور حکومت سے نمائندگیاں ملت کے ذمہ داروں اور سرپرستوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب بچوں کی تعلیمی کفالت کیلئے ہر کوئی سامنے آئے اور اگر کوئی ایک بچے کے کتابوں کی ذمہ داری لیں تو کوئی بھی تعلیم سے محروم نہ رہے گا۔ انہوں نے اقراء سوسائٹی کی جانب سے ٹاپرس کیلئے ایوارڈس تہنیتی تقریب کے اہتمام پر ستائش کی اور ٹاپرس کو بھی مبارکباد پیش کی۔ جلسہ کو ایم ای او نارائنہ، شعیب لطیفی طالب صدر ملت اسلامیہ محمد ریاض خان، سابقہ صدر ملت ریاض الدین ماما، قاضی پورہ ہائی اسکول صدر مدرس سرینواس، وائس چیرمین محمد سراج الدین منصور نے بھی مخاطب کیا اور تمام ٹاپرس کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دسویں جماعت میں شہر میں ٹاپر عظمیٰ کوثر بنت محمد مختار کو پہلا انعام دیا گیا۔ مومنٹو کے علاوہ نقد رقم اور ان کے والد کو شال اڑھاکر تہنیت پیش کی گئی۔ دوسرا مقام حاصل کرنے والی نصرہ محرسین بنت محمد سلیم الدین اور انگلش میڈیم سے دسویں جماعت میں ٹاپرس تبسم تنویر بنت محمد رزاق، رمشا محرش بنت محمد عبدالستار خاں جبکہ انٹر میڈیٹ میں شہر میں ٹاپرس اردو میڈیم سے فوزیہ سلطانہ بنت ایوب خاںII، صباء نورین بنت منظور علی انگلش میڈیم، فائق حسین ولد اشتیاق حسین II ، عزیز عامر علی ولد محمد مسعود علی کے علاوہ جگتیال کے تین اردو میڈیم مدارس کے ایک طالب علم کو بطور ہمت افزائی ایوارڈ کے طور پر انعام سے نوازا گیا۔ عمیر عالم ولد علی حامد، حفصہ تبسم بنت عبدالعزیز، تسلیم بانو بنت محمد انکوس ہیں، تمام ٹاپرس کو نو منتخبہ بلدیہ وائس چیرمین سراج الدین منصور نے اپنی جانب سے نقد رقمی انعام دیئے۔

TOPPOPULARRECENT