Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کو خود کفیل بنانے حکومت سنجیدہ

مسلمانوں کو خود کفیل بنانے حکومت سنجیدہ

محبوب نگر /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت مسلمانوں کو تمام شعبوں میں خود کفیل اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے سنجیدہ ہے اور مساوات کی بنیاد پر یکساں ترقی کے مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ مسلمانوںکو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کیلئے ریزیڈنشیل اسکولس اور اسٹیڈی سرکلس کا جال بچھایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار و مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے مستقر محبوب نگر پر مساجد کمیٹیوں میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ امدادی رقومات ( چیکس ) کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مستقر اور منڈل کے جملہ 63 مساجد کمیٹیوں میں چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعہ بھاری سبسیڈی کے ساتھ قرضہ جات ، شادی مبارک جیسی بے مثال اسکیم ، حکومت تلنگانہ کی مسلم دوستی کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بلالحاظ مذہب عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور مسلم مسائل کی یکسوئی ان کا اولین مقصد ہے۔ مسلم قبرستان کیلئے اراضی کی فراہمی کا ذکر کریت ہوئے انہوں نیک ہا کہ سرکاری 14 ایکر اراضی شہر کے نواح میں فراہم کروائی گئی ۔ درگاہ عبدالقادرؒ صاحب مجذوب کیلئے کمپاونڈ وال ، باورچی خانہ اور کمان کی تعمیر کیلئے انہوں نے 5 لاکھ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ سینئیر ٹی آر ایس قائد نے کہا کہ متحدہ ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ جو ناانصافیاں ہوئیں اب تلنگانہ حکومت اس کو کبھی نہیں دہرائے گی ۔ مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ سیاسی ، سماجی اور معاشی میدانوں میں ترقی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ مولانا عبدالجواد نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر محمد محسن خان مقصود حسین ، محمد غوث محی الدین ، امریندر بابو ، تحصیلدار انور پاشاہ ، محمد ذکی نائب صدر عیدگاہ کمیٹی ، محمد مقبول ، تقی حسین تقی ، ابراہیم قادری ، انور حسین ، رحیم قادری ، نعیم ، اظہر معین ، عبدالقدیر ، رحمن جے جے آر ، سید صدیق حسین ، افتخار الدین احمد ایڈوکیٹ ، احمد ، عثمان ، کلیم انصاری کے علاوہ مساجد کمیٹیوں کے عہدیداران و دیگر موجود تھے ۔ نظامت کے فرائض محمد ابراہیم نقشبندی صدر موتی مسجد نے انجام دئے ۔

TOPPOPULARRECENT