Wednesday , December 19 2018

مسلمانوں کو دشمنوں سے زیادہ منافقوں سے نقصان : محمود مدنی

بجنور (اترپردیش)، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جمعیۃ العلماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے آج کہا ہے کہ مسلمان خود ملت کی رسوائی اور دہشت گردی کے تعلق سے اسلام کی شبیہہ بگاڑنے کے ذمہ دار ہیں اور مسلم برادری میں بنیادی تبدیلیوں کیلئے فروغ تعلیم کی ضرورت کو اُجاگر کیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اگر مسلمان آئندہ 20 سال کیلئے تعلیمی ای

بجنور (اترپردیش)، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جمعیۃ العلماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے آج کہا ہے کہ مسلمان خود ملت کی رسوائی اور دہشت گردی کے تعلق سے اسلام کی شبیہہ بگاڑنے کے ذمہ دار ہیں اور مسلم برادری میں بنیادی تبدیلیوں کیلئے فروغ تعلیم کی ضرورت کو اُجاگر کیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اگر مسلمان آئندہ 20 سال کیلئے تعلیمی ایجنڈہ مقرر کرلیں اور یہ عہد کریں کہ ایک وقت کا کھانا ترک کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پڑھائیں گے تو جو لوگ مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں وہ یقینا اپنی رائے تبدیل کردینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ کرتان پور میں ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا مدنی نے کہاکہ مسلم برادری کا ایک گوشہ ملت کے امیج کو مسخ کرنے کی کوشش میں ہے ، ہم خود صحیح راہ پر گامزن نہیں ہیں اور اس طرح مسلمانوں کو دشمنوں سے نہیں بلکہ منافقوں سے خطرہ ہے جوکہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے ذمے دار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT