Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / مسلمانوں کو دھمکی دینے والا گرفتار

مسلمانوں کو دھمکی دینے والا گرفتار

رچمنڈ (یو ایس)۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بم اسکواڈ نے سان فرانسسکو بے علاقہ میں واقع ایک شخص کے مکان سے ایک دھماکو آلہ کو بروقت ناکارہ کردیا اور اسے مسلمانوں کو دھمکیاں دینے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ اخبار کونٹراکوسٹا ٹائمز کے مطابق رچمنڈ میں افسران کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص نے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کا عزم کیا ہے۔ تحقیقاتی افسران کا کہنا ہیکہ مذکورہ شخص نے دھماکو آلہ خود اپنے ہی مکان میں تیار کیا ہوگا۔ افسران نے اس علاقہ کے دیگر مکانات کا بھی تخلیہ کروایا تھا کیونکہ مذکورہ شخص کے مکان کی تلاشی لینا ضروری تھا۔

TOPPOPULARRECENT