Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / مسلمانوں کو شرعی قوانین کے حامل ممالک بھیج دیا جائے:آدتیہ ناتھ

مسلمانوں کو شرعی قوانین کے حامل ممالک بھیج دیا جائے:آدتیہ ناتھ

بلیا ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے متنازعہ رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ مسلمانوں کو ان ممالک میں بھیج دیا جانا چاہئیے جہاں شرعی قانون نافذ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اُس نظام کے مطابق نہیں چلایا جاسکتا ۔ ان کا یہ تبصرہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اس بیان کے پس منظر میں سامنے آیا کہ عدلیہ کے ذریعہ شرعی قانون میں مداخلت کی کوشش کی جارہی ہے ۔ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مسلمانوں کو ایسے ممالک میں بھیج دیا جانا چاہئیے جہاں شرعی قوانین نافذ ہوں ۔ یہ ملک دستور اور یہاں کے قانونی نظام کے مطابق چلایا جائے گا ۔ ملک کو شرعی قانون کے مطابق نہیں چلایا جاسکتا ۔ گورکھپور کے رکن پارلیمنٹ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ پرسنل لا بورڈ نے کہا تھا کہ عدالتوں کے ذریعہ شرعی قوانین میں مداخلت کی کوشش کی جارہی ہے اور مرکز سے اس معاملے میں سابقہ موقف برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی تھی ۔  رکن بورڈ ظفرجیلانی نے کہا تھا کہ عدالتیں مسلم پرسنل لا (شرعی) اطلاق قانون میں مداخلت کررہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT