Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو عدلیہ کے بوجھ سے بچانے شرعی کمیٹیاں

مسلمانوں کو عدلیہ کے بوجھ سے بچانے شرعی کمیٹیاں

تحریک مسلم شبان کا اجلاس، صدر تحریک جناب محمد مشتاق ملک کا خطاب
حیدرآباد۔/25ڈسمبر، ( راست ) مسلمانوں کو عدلیہ کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے شرعی فیصلہ کمیٹیاں علاقہ واری بنیاد پر قائم کریں۔ تحریک مسلم شبان کے زیر اہتمام شہر حیدرآباد میں علاقہ واری بنیادوں پر شرعی فیصلہ کمیٹیوں کے قیام پر آج جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی صدارت میں فیصلہ کیا گیا۔ آج مسلمانوں کے پولیس تھانوں اور عدالتوں میں طلاق ، خلع، نان و نفقہ، وراثت کے علاوہ چھوٹے چھوٹے معاملات کے بعد فیصلے شریعت کے خلاف ہورہے ہیں۔مسلمانوں کو علاقہ واری بنیاد پر قائم ہونے والی شرعی فیصلہ کمیٹی سے رجوع ہونا چاہیئے جس میں عالم ، مفتی ، وکیل، مساجد کمیٹیوں کے ذمہ دار معززین شامل رہیں گے۔ پولیس اور عدلیہ کا بوجھ اس سے کم ہوگا اورملت شریعت کے حکم کے مطابق اپنے فیصلے کروائے گی۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے اس سلسلہ میں ایک مرکزی رابطہ کمیٹی اور علاقہ واری رابطہ کمیٹی کے انچارج کا اعلان کیا۔ مرکزی کمیٹی میں جناب فاتح عالم خاں یاقوت پورہ ناگا باؤلی، مفتی منظور عثمانی شاہین نگر، جناب ایم اے غفار نائب صدر شبان، جناب صلاح الدین ( نامپلی )، جناب برکت علی خان ساجد ( ملے پلی ) شامل رہیں گے۔ اس کے علاوہ علاقہ واری رابطہ انچارج مسرس زین العابدین،زین، محمد مظہر، محمد بن عبداللہ، توفیق علی، علی مکی یاقوت پورہ۔ محمد مشتاق، محمد عمران خان ایڈوکیٹ ، سید سکندر علی ایڈوکیٹ، نذیر انصاری، حبیب اللہ، مرزا نعیم بیگ کو انچارج بنایا گیا ہے۔ شرعی فیصلہ کمیٹی میں شہر کی دینی جامعات کے علماء ، مفتیان، تمام دینی و ملی جماعتوں کے سربراہ، وکلاء ، معززین ، دانشوران ملت شامل رہیں گے جو علاقہ واری فیصلہ کمیٹیوں کی نگرانی کریں گے۔ اجلاس کو جناب سید عارف قادری، مفتی منظور عثمان و دیگر نے مخاطب کیا۔ علاقہ واری انچارج اور مرکز کمیٹی کے اراکین نے مباحث میں حصہ لیا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں کارکن و سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT