Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کو فرقہ پرست عناصر سے چوکس رہنے کا مشورہ

مسلمانوں کو فرقہ پرست عناصر سے چوکس رہنے کا مشورہ

ناندیڑ۔20فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیر برائے اقلیتی اُمور عارف نسیم خان نے اپنے ناندیڑ دورے کے موقع پر آج شہر کے مدینۃ العلوم ہائی اسکول گرائونڈ میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے اقلیتی جلسہ عام میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسلمان فرقہ پرست طاقتوں سے ہوشیار رہتے ہوئے موجودہ سیاسی صورتحال 2014؁ء پارلیمانی انتخابات میںاپنے حق رائے دہی کا استعمال کانگریس پارٹی کے حق میں کریں۔ کانگریس پارٹی ہمیشہ سے ہی اقلیتی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ عوام کو چاہے کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کانگریس پارٹی کے حق میں کرتے ہوئے ضلع اور شہر کی ترقی کی راہیں ہموار کرنے میں تعاون پیش کریں۔عارف نسیم خان نے موجودہ سیاسی صورتحال 2014 پارلیمانی انتخابات میںکے مدنظر شہر کے مدینۃ العلوم ہائی اسکول گرائونڈ میں منعقد ہ کانگریس پارٹی کے اقلیتی جلسے سے خطاب کے دوران کہی ۔عارف نسیم خان نے مزید کہا کہ اُردو صرف زبان نہیں بلکہ ایک تہذیب ہے اور اس تہذیب کو زندہ رکھنا ہی ہمارا کام ہے۔ اُردو کے فروغ کیلئے حکومت پابند عہد ہے اور اسی کے تحت ریاست کے 6مقامات پر اُردو گھر تعمیر کئے جارہے ہیں۔ جن میں ریاست کا پہلا اُردو گھر شہر ناندیڑ میں عنقریب تعمیر کیا جائے گا۔

اسی پس منظر میں آج شام ریاستی وزیر برائے اقلیتی اُمور جناب عارف نسیم خان ، رُکن پارلیمان اظہر الدین، و دیگر سیاسی قائدین کی موجودگی میں سابق وزیر اعلیٰ اشوک رائو چوہان نے مدنیہ نگر دیگلور ناکہ میں ریاست کے پہلے اُردو گھر کے تعمیری کام کا سنگ بُنیاد رکھا۔عارف نسیم خان نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کی ترقی کیلئے پابند ہے اور اقلیتی بالخصوص مسلم طلباء کے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کیلئے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکمیوں پر عمل آوری کے تمام راستوں کو ہموار کرنے کا کام بخوبی طورپر انجام دینے کا کام کررہی ہے۔کانگریس پارٹی کے دوراقتدار میں ہی شہر کے بیشتر مسلم علاقوں میں بڑے پیمانے پر شہر ی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسکیمات کے ذریعہ بے گھر افراد کو پکے اور مضبوط مکانات فراہم کرنے کی اسکیم کو روبہ عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس موقع سابق وزیر اعلیٰ اشوک رائو چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں سیکولرزم کو باقی رکھنے کیلئے تمام مذاہب و طبقات کو لے کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ناندیڑ میں اُردو گھر کے قیام کیلئے مجھ سے زیادہ وزیر ڈی پی ساونت کی کوششیں رہیں۔ اس کیلئے انہوں نے بارہا اقلیتی وزیر عارف نسیم خان سے نمائندگی کی۔ ناندیڑ میں ریاست کے پہلے اُردو گھر کے تعمیری کام کا سنگ بُنیاد رکھا گیا۔ اشوک راؤ چوہان نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے عرصہ میں اُردو گھر مکمل ہوجائے گا۔ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مہاراشٹر محکمہ اقلیتی بہبود و ترقیات قائم کیا گیا ہے،

جس کے ذریعہ سے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف اسکیمیں روبہ عمل لائی جارہی ہیں۔اشوک رائو چوہان نے اپنے بیان کا رُخ موڑتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی ترقی میں کانگریس پارٹی کا اہم کردار شامل ہے۔ناندیڑ ضلع و شہر میں جہاں جہاں کانگریس پارٹی اقتدار پر قابض ہوئی ہے وہیںپر اقلیتوں کو اپنے عروج کو پہنچاتے نظر آئیں گے۔کانگریس پارٹی ہمیشہ سے ہی اقلیتوں کو اپنے ساتھ لے کر چل رہی ہے۔اشوک چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ ناندیڑ شہر میں کچھ مسلم لیڈران اپنی علحدہ پارٹیاں بنا کر عوام کے دلی جذبات سے کھلواڑ کرکے اُنھیں گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔موصوف نے اس موقع پر تنگ نظر سیاسی پارٹیاں ناندیڑ ضلع کے مسلمانوں کیلئے کئے جانے والے کاموں سے ناواقف ہیں اس لئے ناندیڑ کے مسلمان تنگ نظر اور مفاد پرست پارٹیوں کے بہکائوے میں نہ آتے ہوئے کانگریس پارٹی کا ساتھ دیں۔ ناندیڑ شہر میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے اقلیتی جلسہ عام میں ذاکر چائوش ، عبدالرحمن صدیقی ، منتجب الدین وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جلسہ کی نظامت انیس الحق قمر نے بحسن و خوبی انجام دی جبکہ شکریہ کلمات جناب اشفاق نے اداء کیا۔ جلسہ میں کانگریسی ایم پی ، رُکن اسمبلی ، کارپوریٹرز کے علاوہ مسلم مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں اپنی شرکت درج کی۔

TOPPOPULARRECENT