Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو مذہبی بنیاد پر تحفظات فراہمی کی مخالفت، بی جے پی کی اسمبلی میں تحریک التواء مسترد

مسلمانوں کو مذہبی بنیاد پر تحفظات فراہمی کی مخالفت، بی جے پی کی اسمبلی میں تحریک التواء مسترد

حیدرآباد۔6 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی نے مسلمانوں کو مذہبی بنیاد پر تحفظات کی فراہمی کی مخالفت کی ہے۔ پارٹی نے اس سلسلہ میں تحریک التوا پیش کی جسے اسپیکر مدھوسدن چاری نے نامنظور کردیا۔ بی جے پی نے ملازمتوں اور روزگار میں مذہب کی بنیاد پر تحفظات کی فراہمی سے بی سی طبقات کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا۔ اس کے علاوہ تلگودیشم نے اوبیر اور اولا کیاب ڈرائیورس کی ہڑتال کے مسئلہ پر تحریک التوا پیش کی اور حکومت سے فوری مداخلت کی مانگ کی۔ سی پی ایم نے ریاست میں میونسپل ورکرس کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک التوا پیش کی۔ تمام تحریکات کو اسپیکر مدھوسدن چاری نے نامنظور کردیا۔

TOPPOPULARRECENT