Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کو نظرانداز کرنے کا چیف منسٹر پر الزام

مسلمانوں کو نظرانداز کرنے کا چیف منسٹر پر الزام

آرمور۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو نے اپنی تقریر میں مسلمانوں کیلئے کچھ نہیں کہا اور یہاں مسلمانوں کو سراسر نظر انداز کردیا گیا۔ جلسہ گاہ میں مسلمان مرد و خواتین کی کثیر تعداد کو مایوس ہوکر لوٹنا پڑا۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس پارٹی و وقف بورڈ ڈائرکٹر عثمان علی حضرمی ن

آرمور۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو نے اپنی تقریر میں مسلمانوں کیلئے کچھ نہیں کہا اور یہاں مسلمانوں کو سراسر نظر انداز کردیا گیا۔ جلسہ گاہ میں مسلمان مرد و خواتین کی کثیر تعداد کو مایوس ہوکر لوٹنا پڑا۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس پارٹی و وقف بورڈ ڈائرکٹر عثمان علی حضرمی نے آرمور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ آرمور میں انتخابی دورے پر اسی جاوید بھائی نے منی اسٹیڈیم میں کے سی آر نے مائناریٹی کے لئے 12فیصد تحفظات کا ذکر کیا۔اردو کی ترقی کا ذکر، مسلم مائناریٹی 100کروڑ فنڈس کو مختص کرنے کا وعدہ کیاتھا اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد آرمور آنے پر مسلمانوں کو نظرانداز کردیا گیا ان کے لئے کوئی ترقیاتی کاموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ حالانکہ انہوں نے کسانوں کے تعلق سے فنڈس جاری کرنے اور دیگر طبقات کیلئے اسکیمات ، میونسپل عمارت کیلئے کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے فنڈس کا اعلان کیا لیکن وزیر اعلیٰ بننے کے بعد آرمور کے پہلے دورے ہی میں مسلمانوں کو نظرانداز کیا گیا۔ حالانکہ آرمور میں مسلمانوں کے کئی مسائل حل طلب ہیں۔ اردو میڈیم کالج کا مسئلہ ، کمیونٹی ہال کا مسئلہ، رہائشی پلاٹس کا مسئلہ۔ انہوں نے کہا کہ آرمور رکن اسمبلی جیون ریڈی نے مسلم مائناریٹیز کیلئے اس پروگرام کے دوران نمائندگی نہیں کی۔اس بات سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ٹی آر ایس پارٹی مسلمانوں کے مسائل کو نظرانداز کررہی ہے۔ اس کیلئے یہاں پر مسلمان مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کے مطابق 12فیصد مسلم تحفظات کو روبعمل لائیں۔ اس موقع پر سمیر احمد کے علاوہ عثمان حضرمی وقف بورڈ ڈائرکٹر محمد فہیم ضلعی سکریٹری کانگریس، احمد قریشی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT