Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / مسلمانوں کو ٹکٹ نہ دینے بی جے پی کا اعتراف

مسلمانوں کو ٹکٹ نہ دینے بی جے پی کا اعتراف

نئی دہلی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ اس نے زیادہ تعداد میں مسلم امیدوار نامزد نہیں کئے ہیں لیکن اقتدار پر آنے کے بعد اقلیتی فرقہ کی ترقی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ بی جے پی نائب صدر مختارعباس نقوی نے کہا کہ ہم زیادہ تعداد میں مسلم امیدوار نامزد نہیں کرپائے لیکن ٹکٹ دینا ہی ترقی کی ضمانت نہیں۔ اگر ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے تب بھی ہم اقتدار پر آنے کی صورت میں مسلمانوں کی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے 40 امیدواروں کو ٹکٹ دیا جن میں مسلم امیدواروں کی تعداد صرف 12 ہے۔

مودی کا غبارہ پھٹ
جائے گا : ممتابنرجی
کمار گنج ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے وزیراعظم بن جانے سے متعلق بعض گوشوں کی جانب سے کئے جانے والے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج کہا کہ نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کا خواب غبارہ بن کر پھٹ پڑے گا۔ انہوں نے مودی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ جب گیس ختم ہوجائے گی تو یہ غبارہ خود بہ خود پھٹ جائے گا۔ ممتابنرجی نے دعویٰ کیا ہیکہ نریندر مودی کو وزیراعظم کی حیثیت سے کامیاب بنانے کیلئے کروڑہا روپئے خرچ کئے جارہے ہیں اور میڈیا کا ایک گوشہ ان کے بارے میں ہوا کھڑا کررہا ہے۔ انہوں نے جلسہ عام میں حاضرین سے سوال کیا کہ آپ لوگوں نے گیس کا غبارہ دیکھا ہے۔ ایسے ایک غبارہ میں گیس بھر کر تیار کیا جاتا ہے جب تک اندر گیس رہتی ہے غبارہ اچھا دکھائی دیتا ہے اور جوں ہی گیس ختم ہوئی یہ غبارہ پھٹ جاتا ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ وہ لوگ اپنے طور پر ہی فیصلے کررہے ہیں کہ وزیراعظم کون بنے گا لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT