Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہمی کیلئے حکومت سنجیدہ

مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہمی کیلئے حکومت سنجیدہ

کوہیر /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی تلنگانہ حکومت مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات جاری کرنے کیلئے ہر لحاظ سے سنجیدہ ہے ریاستی وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے مسلم اقلیتوں کیلئے کئی ایک فلاحی اسکیمات روبعمل لانے کا منصوبہ بنارہے ہیں جوکہ ان کے انتخابی اینجنڈے میں شامل نہیں ہے ۔ تلنگانہ حکومت کا مقصد ہی ہے کہ سماج کے ہر طبقہ کو خوشحا

کوہیر /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی تلنگانہ حکومت مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات جاری کرنے کیلئے ہر لحاظ سے سنجیدہ ہے ریاستی وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے مسلم اقلیتوں کیلئے کئی ایک فلاحی اسکیمات روبعمل لانے کا منصوبہ بنارہے ہیں جوکہ ان کے انتخابی اینجنڈے میں شامل نہیں ہے ۔ تلنگانہ حکومت کا مقصد ہی ہے کہ سماج کے ہر طبقہ کو خوشحال رکھیں ۔ مسٹر بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے کل شام کوہیر مستقر میں واقع ایس ایس فنکشن ہال میں کوہیر سرپنچ محترمہ عرشیہ کلیم کی زیر قیادت میں آسرا اسکیم کے تحت منعقدہ جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کا کوئی مستحق شخص کو وظیفہ سے محروم نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وظیفہ کیلئے مستحق افراد کی تنقیح کیلئے ضرور کچھ لگا ہے لیکن اب دو ماہ کا وظیفہ دیا جارہا ہے ۔ علحدہ ریاست تلنگانہ سنہری تلنگانہ بنانے کیلئے تمام تر کوششوں کا آغاز کردیاگیا ہے ۔ اس ضمن میں کروڑہا روپئے تالابوں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے منظور کئے جارہے ہیں ۔ تلنگانہ صرف سڑکوں کیلئے 15 ہزار کروڑ روپئے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے ۔ صرف حلقہ اسمبلی کی تمام نئی پرانی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 32,80,95 روپئے منظور کئے ہیں ۔ جس کیلئے ٹنڈرس طلب کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر گھر میں 3 سالوں کے اندر پینے کیلئے نلوں سے پانی سپلائی کیا جائے گا ۔ انہوں نے کوہیر ریلوے گیٹ پر اوور بریج کی تعمیر کیلئے مرکزی وزیر ریلوے سے نمائندگی کریں گے اور کوہیر گورنمنٹ ہاسپٹل کیلئے اپنے فنڈس سے بہت جلد ایمبولنس دینے کا اعلان کیا ۔ ضلع پریشد چیرپرسن شریمتی راجہ منی میدک نے مخاطب کرتے ہوئے کوہیر منڈل میں پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی چندرا شیکھر راؤ تلنگانہ کو سنہری تلنگانہ بنانے کیلئے عملی جامہ پہنانا شروع کردیا ہے ۔ جس کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے ۔ سید معزالدین ضلع پریشد کوآپشن ممبر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چندرا شیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ مسلمانوں کے حقیقی ہمدرد ہیں ۔ مسلمانوں کیلئی کئی فلاحی و ترقیاتی کارنامہ انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے شادی مبارک اسکیم کا جو آغاز کیا ہے اس کی ملک بھر میں نظیر نہیں ملتی ۔ حکومت تلنگانہ غریب خاندانوں کی مدد کیلئے بہی خواہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی اپنی لڑکی شادی کرنا چاہ رہے ہیں حکومت ان کی مدد کے آگے آتے ہوئے 51 ہزار روپئے ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک میں ابھی تک شادی مبارک اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے ایک درخواست داخل نہیں کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی شادی مبارک اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے جارہے ہیں وہ لوگ متعلقہ تحصیلدار سے رجوع ہوں وہاں تمام تر تفصیلات بتائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف 10 ماہ کے عرصہ میں 200 کروڑ روپئے صرف مسلم لڑکیوں کی شادی کے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ مسٹر مانک راؤ ٹی آر ایس انچارج حلقہ ظہیرآباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہر منڈل میں 5197 افراد کیلئے وظائف منظور ہوئے ہیں جس میں کوہیر مستقر کیلئے 1100 افراد کو ادا کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ ہر بیوہ ، معذور ، ضعیف کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنا چاہرہے ہیں ۔ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو معذرین کیلئے 1500 اور بیواؤں معمرین کو 1000 ہزار روپئے دئے جائیں گے ۔ اس موقع پر کوہیر منڈل صدرنشین شریمتی جے انیتا اور ٹی آر ایس قائد محمد عمر احمد نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر محمد کلیم الدین ٹی آر ایس یوتھ لیڈر محمد عبدالستار ڈپٹی سرپنچ کوہیر نائب صدرنشین کوہیر منڈل شیخ کے جاوید ، محمد عبدالقدیر منیارپلی سرپنچ ، محمد عبدالوحید سابقہ ایم پی ٹی سی محمد اشرف علی کوآپشن ممبر کوہیر منڈل ، محمد عظمت علی ، محمد طاہر علی ، صالح بن قاسم ، شیخ محمد فریدالدین ، محمد ظہیرالدین سکندر ، محمد ظہیرالدین ، محمد یونس ، شنو کے علاوہ سرپنچوں اور اراکین منڈل پریشد کے علاوہ استفادہ گان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
٭٭٭

TOPPOPULARRECENT