Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات پر آئندہ ماہ نلگنڈہ میں بڑا جلسہ عام

مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات پر آئندہ ماہ نلگنڈہ میں بڑا جلسہ عام

نلگنڈہ کے اہم شخصیتوں کی جناب زاہد علی خاں اور جناب عامر علی خاں سے ملاقات ، تحریک کے آغاز کا خیر مقدم
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): ریاست میں شعبہ تعلیم و ملازمتوں میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے مطالبہ پر 8 نومبر کو نلگنڈہ مستقر پر بڑے پیمانے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں جناب محمد شاہد احمد صد ادارہ اقامت خانہ بہادر خان نلگنڈہ کی زیر قیادت ایک وفد نے حیدرآباد پہونچ کر ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں اور نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں سے ملاقات کی اور مسلمانوں کو تعلیمی شعبہ اور ملازمتوں میں 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے مطالبہ پر روزنامہ سیاست کی جانب سے شروع کردہ مہم کا اہلیان نلگنڈہ کی جانب سے خیر مقدم کیا اور اس سلسلہ میں جناب زاہد علی خاں اور جناب عامر علی خاں کو مبارکباد دیتے ہوئے مسلمانان نلگنڈہ کی بھر پور تائید کا تیقن دلایا اور اس مسئلہ پر نلگنڈہ مستقر پر جلسہ عام منعقد کرنے مسلمانان نلگنڈہ کے فیصلہ سے واقف کرواتے ہوئے جلسہ کی تاریخ کا تعین کرنے کی خواہش کی ۔ جس پر جناب زاہد علی خاں نے 8 نومبر کو جلسہ منعقد کرنے پر شرکت سے اتفاق کیا ۔ وفد میں مسرس ڈاکٹر محمد ممتاز محی الدین قریشی جنرل سکریٹری ، غلام جیلانی اور سید زاہد حسین ارکان ادارہ اقامت خانہ بہادر خان نلگنڈہ خواجہ فہیم الدین رفیق اور محمد خالد وغیرہ شامل تھے ۔ وفد نے روزنامہ سیاست کی عوامی خدمات کی زبردست ستائش کی اور بالخصوص سیاست انگریزی ہفتہ وار کی اشاعت پر مبارکباد دی ۔ اور آئندہ دنوں میں نلگنڈہ مستقر پر دوبدو پروگرام ، ایجوکیشنل کیرئیر گائیڈنس لیکچر اور دیگر پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانے کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT