Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے حکمراں ٹی آر ایس قائدین بھی سرگرم

مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے حکمراں ٹی آر ایس قائدین بھی سرگرم

سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ریاست بھر میں نمائندگیوں کا سلسلہ جاری، کلکٹرس اور دیگر عہدیداروں کو یادداشت
حیدرآباد 15 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں 12 فیصد مسلم تحفظات کیلئے جاری تحریک سے اب مسلم سماج کا ہر فرد وابستہ ہورہا ہے۔ مختلف شعبہ حیات سے وابستہ افراد نوجوان نسل کے مستقبل سے جڑے تحفظات کے اس مسئلہ پر تحریک سے وابستہ ہورہے ہیں اور اس خیال سے اطمینان کا اظہار کررہے ہیں کہ تحریک کو روزنامہ سیاست نے شروع کیا اور سیاست کی سرپرستی میں تحریک جاری ہے۔ عوام اس یقین کا بھی اظہار کررہے ہیں تحریک کامیاب ہوگئی چونکہ سیاست کی تاریخ میں مسلم امپاورمنٹ کیلئے جو تحریک چلائی گئی وہ کامیاب اور اس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 12 فیصد مسلم تحفظات کیلئے جاری تحریک کو مستحکم کرنے اور کامیاب بنانے کے لئے بلا لحاظ پارٹی تحریک سے وابستہ ہونے کی سیاست نے درخواست کی تھی۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست جو 12 فیصد مسلم تحفظات تحریک کی سرپرستی کررہے ہیں اور نگرانی کررہے ہیں نے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ بلا لحاظ پارٹی اس تحریک سے جٹ جائیں۔ تاکہ تعلیم اور روزگار سے جڑے ہوئے اس سنگین مسئلہ پر قوم کی نوجوان نسل کی مدد کی جاسکے۔ تاہم اس اپیل پر آج شہر و سائبرآباد میں بہترین نتائج دیکھنے میں آئے۔ ضلع کلکٹر رنگاریڈی اور حیدرآباد کے علاوہ دیگر تحصیل دفاتر میں نمائندگیاں پیش کی گئیں۔ 12 فیصد مسلم تحفظات کیلئے نمائندگیاں کرنے والوں میں کانگریس پارٹی کے ارکان کے علاوہ برسر اقتدار جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے اراکین بھی شامل ہیں جو ایسا لگتا ہے کہ نوجوان مسلم نسل کی تعمیر و ترقی کے لئے کافی سنجیدہ ہیں۔ پان شاپ اونرس اسوسی ایشن آف انڈیا کے ایک وفد نے آج ضلع کلکٹر حیدرآباد اور ضلع کلکٹر رنگاریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں 12 فیصد مسلم تحفظات کے لئے ایک یادداشت پیش کی۔ اسوسی ایشن کے وفد نے اپنے لیٹر ہیڈ پر سیاست کے پروفارما کو درج کرواکر یادداشت پیش کی۔ وفد میں شامل جنرل سکریٹری صلاح الدین نے روزنامہ سیاست کی تحریک کی ستائش کی اور مسلم کاز کے لئے سیاست کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے کہاکہ سابق میں روزنامہ سیاست نے بہترین نمائندگی اور قوم کی ترقی کیلئے اقدامات کئے۔ وفد نے چیف منسٹر تلنگانہ سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر اپنے وعدہ کو پورا کرنے کے اقدامات کریں اور مسلم قوم کی ترقی کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ضلع کلکٹر حیدرآباد کو یادداشت پیش کرتے ہوئے نمائندگیاں کرنے والوں میں آج کانگریس قائدین بھی شامل رہے۔ قائد کانگریس پارٹی سید یوسف ہاشمی نے کہاکہ مسلم تحفظات کے حصول تک وہ سیاست کی تحریک سے وابستہ رہیں گے اور نوجوان مسلم نسل کے مستقبل کیلئے جاری اس تحریک سے بھرپور تعاون کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ کمیٹیوں کی تشکیل اور وعدوں سے کسی کا کوئی بھلا ہونے والا نہیں تاہم چیف منسٹر تلنگانہ کو چاہئے کہ وہ مسلمانوں سے کئے گئے وعدہ پر فوری عمل آوری کرے۔ (سلسلہ صفحہ 7 پر)

TOPPOPULARRECENT