Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / مسلمانوں کیساتھ پھر سے بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں:ڈالمیا

مسلمانوں کیساتھ پھر سے بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں:ڈالمیا

نئی دہلی10مئی (سیاست ڈاٹ کام)وشواہندوپریشد کے سابق صدر وشنو ہری ڈالمیا نے بابری مسجد مسئلہ پر مسلمانوں کے ساتھ پھر سے مذاکرات شروع کرنے کی مخالفت کی ہے اورحکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں داخل کئے گئے حلف نامہ کے مطابق کارروائی کرے ۔ ڈالمیا نے دعوی کیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو برانچ نے اپنے فیصلہ میں مکمل تفتیش کے بعد یہ بات بالکل واضح کردی ہے کہ وہاں پہلے ایک مندر موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم رہنما ایک وقت اس بات پر راضی ہوگئے تھے کہ اگر یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ بابری مسجد مندر کوگراکر تعمیر کی گئی تھی تو وہ ایودھیا کی اس زمین پر اپنا دعوی چھوڑ دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT