مسلمانوں کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی پی جی انٹرنس یونیورسٹی سطح پر داخلہ

روزنامہ سیاست اور تلنگانہ مایناریٹی اسکالرس اینڈ انٹلکچول فورم کے اشتراک و تعاون سے رہنمائی

روزنامہ سیاست اور تلنگانہ مایناریٹی اسکالرس اینڈ انٹلکچول فورم کے اشتراک و تعاون سے رہنمائی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : روزنامہ سیاست اور تلنگانہ مایناریٹی اسکالرس اینڈ انٹلکچول فورم عثمانیہ یونیورسٹی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ اس سال عثمانیہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ کورسیس کے لیے انٹرنس اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ جن میں ایم اے ( اردو ) ، ( انگلش ) ، ( ہسٹری ) ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، اکنامک ، تلگو ، عربی ، اسلامک اسٹڈیز ، سنسکرت ، ملیالی کے علاوہ ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم ایڈ ، MPed ، BLISC ، MSW ، MCJ کے ساتھ پی جی ڈپلومہ کورسیس کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 مئی ہے اس طرح عثمانیہ یونیورسٹی سیٹ میں رینک حاصل کرنے والوں کو عثمانیہ یونیورسٹی کے ساتھ پالمور یونیورسٹی ، مہاتما گاندھی یونیورسٹی اور تلنگانہ یونیورسٹی میں داخلے دئیے جائیں گے ۔ انٹرنس ٹسٹ جون کے پہلے ہفتہ میں منعقد ہوگا ۔ صدر نشین فورم شیخ فہیم اللہ اور شیخ عثمان سکریٹری جنرل فورم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے لیے خاص طور پر اس امتحانات کی رہنمائی و رہبری کے لیے یہ پروگرام شروع کیا گیا تاکہ مسلمان زیادہ سے زیادہ یونیورسٹی سطح پر اپنی تعلیم کو حاصل کر کے سماج میں ایک اچھے مشن کے ساتھ مسلم سماج کی رہبری کرے ۔ یہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یونیورسٹی سطح پر تعلیم دلوائیں ۔ یونیورسٹی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلباء وطالبات کو مختلف اسکالر شپ سے استفادہ آسانی سے کرسکتے ہیں ۔ طلباء وطالبات اپنے درخواست فارم ویب سائٹ ouadmissions.com اور osmania.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ انٹرنس ٹسٹ کی تیاری کے لیے میٹریل عثمانیہ یونیورسٹی کے مین لائبریری کے اندر زیراکس سنٹر پر دستیاب ہے ۔ شخصی طور پر حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے شیخ فہیم اللہ صدر نشین فورم ( 9390159761 ) اور شیخ عثمان سکریٹری جنرل فورم ( 812529876 ) اور نائب صدور محمد بلال ( 9666577726 ) ، شیخ رحیم ( 9966215595 ) اور عثمانیہ یونیورسٹی صدر اصغر ( 9492115825 ) ، محمد عظمت صدر فورم ( 9346393962 ) ، عبدالعزیز سکریٹری فورم ( 9505535227 ) ، محمد خلیل سکریٹری ( 9703900928 ) ، چاند پاشاہ سکریٹری ( 9985247267 ) پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT