Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کیلئے 12فیصد تحفظات کا مطالبہ

مسلمانوں کیلئے 12فیصد تحفظات کا مطالبہ

اوٹکور۔13جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد اشفاق مڑکی پریسیڈنٹ مسلم ریزرویشن یونائٹیڈ فرنٹ اوٹکور منڈل نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو تحفظات فراہم کیا جائے کیونکہ ریاست کے مسلمان بہت پسماندہ ہیں ۔ موصوف نے بتایا کہ اس سلسلہ میں روزنامہ ’’سیاست‘‘ کی تحفظات کیلئے جدوجہد کو کامیاب اور موثر کوشش قرار دیا اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’’سیاست‘‘ کے عزائم کی زبردست سراہنا کی ۔ موصوف نے تلنگانہ اسٹیٹ کے چیف منسٹر جناب کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ اپنے انتخابی وعدہ پر عمل کرتے ہوئے فی الفور ریاست کے مسلمانوں کو تحفظات فراہم کیا جائے تاکہ یہ بے چینی دور کرتے ہوئے ریاست کے مسلمانوںکو تحفظات سے فیضیاب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT