Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کی منظوری کا مطالبہ

مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کی منظوری کا مطالبہ

کاغذنگر ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد رضی حیدر سینئر ایڈوکیٹ و ریاستی نائب صدر مہاجنا سوشلسٹ پارٹی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے انتخابی وعدوں میں اور ان کے مینی فیسٹو میں مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کا بھی ذکر موجود ہے لیکن تعجب ہے وہ اپنے صحافتی بیانوں میں اس کا ذکر بالکل نہیں کررہے ہیں

کاغذنگر ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد رضی حیدر سینئر ایڈوکیٹ و ریاستی نائب صدر مہاجنا سوشلسٹ پارٹی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے انتخابی وعدوں میں اور ان کے مینی فیسٹو میں مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کا بھی ذکر موجود ہے لیکن تعجب ہے وہ اپنے صحافتی بیانوں میں اس کا ذکر بالکل نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ مسلم نوجوانوں شیخ بندگی ، کریم اور مصطفے نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر یہ ثابت کردیا کہ مسلمان بھی علحدہ تلنگانہ کے خواہاں رہے ۔ تلنگانہ ریاست میں ایک سروے کے مطابق ایک لاکھ ساٹھ ہزار جائیدادیں مخلوعہ ہیں اگر ان جائیدادوں کو پُر کرنے سے قبل مسلمانوں کے 12 فیصد تحفظات کا اعلان کردیا جائے تو مسلمانوں کا بھلا ہوسکتا ہے ۔ انہیں تحفظات کے اعتبار سے (12) ہزار (84) ملازمین ملنے کا امکان ہے جس سے ان کا مستقبل بھی تابناک ہوسکتا ہے اور ہر ضلع کے بارہ سو سے زائد مسلمانوں کو ملازمتیں فراہم کی جاسکتی ہیں ۔ اسی لئے محمد رضی حیدر نے چیف منسٹر تلنگانہ سے پُرزور اپیل کی کہ ریاست تلنگانہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے سے قبل مسلمانوں کے 12 فیصد تحفظات کا اعلان کردیا جائے ۔ اس موقع پر جناب مقبول حسین ریٹائرڈ میونسپل کمشنر ، جناب سید غوث ڈسٹرکٹ وائس پریسیڈنٹ ، جناب محمد ارشد ڈسٹرکٹ سکریٹری ، جناب سجاد انصاری ٹاون پریسیڈنٹ ، مسٹر جلم پلی سرینواس مادیگا ، مسٹر ستیش مادیگا ڈسٹرکٹ سکریٹری کے علاوہ دیگر قائدین و اراکین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT