Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کی ایمانی طاقت کے آگے ہر فتنہ زائل ہوگا

مسلمانوں کی ایمانی طاقت کے آگے ہر فتنہ زائل ہوگا

فتنوں کو جنم دینے والوں کا مقابلہ کرنا ہر مومن کا فرض ‘مسجد عزیزیہ میں جلسہ‘ علما ء کا خطاب
حیدرآباد۔ 17؍ جنوری ( دکن نیوز) قیامت کے قریب ایسے ایسے فتنے رونما ہوں گے جس کو سن کر اور وہ افراد جو ان فتنوں کو جنم دے رہے ہیں انہیں دیکھ کر معصوم مسلمان حیران و پریشان ہو جائیں گے ۔ اور ان معصوم مسلمانوںکو وہ ہر طرح سے اپنے شکنجہ میں کس لیں گے ۔ وہ بظاہر دیکھنے میں معصوم نظر آئیں گے ۔ لیکن وہی ان فتنوں سے محفوظ رہ سکیں گے جن کا ایمان و یقین اللہ اور اس کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوگا ۔ قادیانی سے زیادہ طاقتور ایک اور فتنہ شکیل بن حنیف کے نام پر منظر عام پر آیا ہے ۔ جس میں ملوث افراد نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں ‘ دین اسلام سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ بظاہر دیکھنے ان کے چہرے بڑے  معصوم نظر آتے ہیں  اور وہ اپنا نشانہ دیہاتوں ‘ اور اضلاع کے شہروں کو بناتے اور بعد میں انہوں نے  شہر کے نواحی علاقوں اور اندرون شہر میں بنانا شروع کیا ہے ۔ ان کے سرگرمیوں سے مسلمان ہوشیار رہیں اور نظر رکھیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فتنہ قادیانیت سے زیادہ شکیل بن حنیف کا فتنہ بڑا طاقتور ہے ۔ یہ بات طئے ہے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن وہ دین پر ور پیغمبر اسلام اور انبیاء علیہ السلام کی شان  میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرتا ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے آج بعد نماز عشاء مسجد عزیزیہ (مہدی پٹنم)میں رد فتنہ شکیل بن حنیف کے موضوع پر مسلمانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ نوجوان قرآن ‘ حدیث اورنبی کریم کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کریں اور اس کو اپنی زندگی میں اپناتے ہوئے تہیہ کریں ہمارا مرنا اور جینا اسلام پر ہوگا تو تب ایسے فتنوں کو ملیامیٹ کیاجاسکتا ہے ۔ مولانا ارشد علی قاسمی معتمد مجلس تحفظ ختم نبوت نے رد فتنہ شکیل بن حنیف اور در قادیانیت اور دیگر فتنوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ایسے فتنے ہر وقت و ہرزمانہ میں زور پکڑتے رہتے ہیں اب ایک اور فتنہ شکیل بن حنیف نام کا سر اٹھا رہا ہے ۔اس کو دبادیا جانا چاہئے۔ اس کے مقاصد ناپاک ہیں لیکن ہمیں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ جب تک مسلمان اتحاد کا مظاہرہ کریں گے تو یہ فتنہ کیا ایسی کئی سازشیں مسلمانوں کا کچھ بگاڑ نہ سکیں گی۔ انہوں نے حضرت یحیی علیہ السلام کی حیات طیبہ پر بڑی تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ حضرت یحیی علیہ السلام کا ظہور ہوگا  اور عمرہ و حج کریں گے ۔  اورآپ کی وفات سے پہلے یہودی و نصرانی ایمان میں داخل ہوں گے ۔ انہوں نے شکیل بن حنیف ہو یا قادیانی فتنہ ہو یا اس طرح کے اور فتنہ سرگرم ہوں  اسلام اور محمد عربی ؐ کی پاکیزہ شخصیت اور مسلمانوں کا زرہ برابر بھی بگاڑ نہ سکیں گے بلکہ یہ بازار میں آئیں گے تو مسلمانوں کی ایمانی طاقت و قوت  میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ دینی علم کے حاصل کرنے میں دلچسپی پیدا کریں صرف دنیوی علم ہی کافی نہیں ہے بلکہ دین کا علم بھی آئیگا تو اس میں حق و باطل کی تمیز پیدا ہوگی اور  نمازوں کی ادائیگی میں تساہلی نہ برتیں ۔ حافظ محمد رشدالدین ناظم شہر جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد نے کہا کہ مہاراشٹرا میں اس فتنہ کے کئی حامی ہیں جو اس سے متاثر ہیں اور یہ فتنہ ہماری ریاست تلنگانہ و آندھرا میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ شکیل بن حنیف قرآن و حدیث سے غلط تاویلات کرتا ہے اور غلط دلائل کے ذریعہ اپنی بات صحیح ثابت کرنے کی کوشش کر تا ہے  اس سے چوکنا رہنا ضروری ہے ۔ مولانا تنظیم عالم قاسمی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور آپ کی آمد کو قرآن و حدیث کے ذریعہ پیش کیا ۔ مولانا اعجاز محی الدین وسیم نے علماء کرام اور حاضرین کا خیرمقدم کیا اور حضرت یحی علیہ السلام کی پیدائش اور آپ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی ۔ اور کہا کہ شکیل بن حنیف کے اس فتنہ سے تعلیم یافتہ نوجوان متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شکیل کے حامی احادیث کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں جس سے نوجوان گمراہی کا شکار ہو رہے ہیں ۔ قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT