Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / مسلمانوں کی این وائی پی ڈی کی جاسوسی کا مقدمہ تصفیہ کے قریب

مسلمانوں کی این وائی پی ڈی کی جاسوسی کا مقدمہ تصفیہ کے قریب

نیویارک۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک محکمہ پولیس پر نیوجرسی کے مسلم گروپ کی غیرقانونی جاسوسی کے الزام میں جاری مقدمہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تصفیہ کے قریب ہے۔ ایک وفاقی جج نے اپنے حکم نامہ میں جو گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا، کہا کہ مقدمہ کے فریقین نے پیشکش کی ہے کہ وہ تصفیہ کے قریب ہیں۔ انہوں نے رسومات کی تکمیل کیلئے 60 دن کی مہلت دی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکلاء مقدمہ کے بارے میں اعلان جمعرات کے دن کرنے کی امید ہے۔ اخباری نمائندے اس مقدمہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نیویارک کا محکمہ پولیس مسلم طلباء گروپ کی نجی زندگی میں دخل اندازی کررہا تھا اور دہشت گرد حملوں کے انسداد کی وسیع تر کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر مسجدوں کے بارے میں تمام معلومات حاصل کررہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT