Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کا وعدہ

مسلمانوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کا وعدہ

کے سی آر نے اقلیتی طبقات کے ساتھ دسہرہ تہوار منایا، گنگاجمنی تہذیب کا مظاہرہ
حیدرآباد 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے دسہرہ تہوار اقلیتی طبقات کے ساتھ مناتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کو کئی مراعات دینے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ میں امن کی برقراری کے ذریعہ وہ روایتی گنگا جمنی تہذیب کے احیاء کو یقینی بنائیں گے اور ایک نئی مثال قائم کریں گے۔ چیف منسٹر نے موضع یراویلی میں واقع اپنے فارم ہاؤز میں منتخبہ مسلم صحیفہ نگاروں سے خصوصی بات چیت کی۔ اُنھوں نے اقلیتی کارپوریشنوں کی جلد تشکیل عمل میں لانے کا تیقن دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ کارپوریشن میں دو تا تین اقلیتی طبقہ کے ڈائرکٹرس کی نامزدگی عمل میں لائی جائے گی۔ چیف منسٹر نے مسلمانوں میں بالخصوص ٹی آر ایس کے اعتماد کو مزید تقویت پہنچانے کے لئے ایک رکن راجیہ سبھا اور ایک رکن قانون ساز کونسل کا مسلم طبقہ سے انتخاب یقینی بنانے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ اقلیتوں کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے اُن کی مؤثر یکسوئی کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے محمد شفیق الزماں موظف اسپیشل چیف سکریٹری کو حکومت تلنگانہ کا مشیر برائے اقلیتی اُمور مقرر کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT