Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کی سماجی، اقتصادی و سیاسی صورتحال پر آج مباحثہ

مسلمانوں کی سماجی، اقتصادی و سیاسی صورتحال پر آج مباحثہ

مدینہ ایجوکیشن سنٹرنامپلی میں مقرر، چیرمین تلنگانہ جے اے سی کودنڈا رام صدارت کریں گے

حیدرآباد۔15جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ریاست تلنگانہ میںمسلمانوں کی سماجی ‘ اقتصادی وسیاسی موجودہ صورتحال کے عنوان پر 16جنوری کو 11 تا 1 بجے دن مدینہ ایجوکیشن سنٹر پر مباحثہ کا انعقاد عمل میںلایاجارہا ہے ۔ مباحثہ کی نگرانی چیر من ٹی جے اے سی پروفیسرکودنڈارام کریںگے ۔ صدر یوگیندر یادو کا مباحثہ میںخصوصی خطاب ہوگاجبکہ عثمانیہ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمد غوث مباحثہ کے دوران ریاست تلنگانہ میںمسلمانوں کی آبادی کے تناسب اور موجودہ موقف پر پائور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ سوراج ابھیان‘ امان ویدیکا‘ مومنٹ فار پیس اینڈجسٹس کے بشمول تلنگانہ تحریک کی سرگرم تنظیمیں او رمختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی مباحثے  میںمسلمانوں کی حالت زار پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ٹی جے اے سی میڈیا کوارڈینٹر پی رویندرا نے پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود میںسرگرم تمام مذہبی ‘ سماجی ‘ وسیاسی تنظیموں کے سربراہان اور عہدیداران سے مجوزہ اجلاس میںشرکت کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT