Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کی سماجی ‘ معاشی ‘ تعلیمی و سماجی پسماندگی پر یادداشتوں کی طلبی

مسلمانوں کی سماجی ‘ معاشی ‘ تعلیمی و سماجی پسماندگی پر یادداشتوں کی طلبی

حیدرآباد 19 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیشن کی جانب سے یادداشتیں طلب کی جارہی ہیں ۔ کمیشن آف انکوائری کی جانب سے مسلمانوں کے سماجی ، معاشی اور تعلیمی حالات پر کمیشن عوامی رائے حاصل کررہا ہے ۔ چیرمین کمیشن آف انکوائری برائے سماجی ، معاشی اور تعلیمی پسماندگی برائے مسلمانان تلنگانہ سے انفرادی یا اجتماعی یادداشتیں پیش کرسکتے ہیں جو تحریری ہونے چاہئیں ۔ مسلمانوں کی حالت زار کے تعلق سے جو شہری انفرادی یا اجتماعی یادداشت پیش کرنا چاہتا ہو تلگو اور انگلش کے علاوہ اردو زبان میں اپنی یادداشت پیش کرسکتا ہے ۔ خواہش مند افراد اپنی یادداشیں کام کے ایام صبح 10-30 بجے تا شام 5 بجے تک شخصی طور پر کمیشن کے دفتر دوسری منزل شاکر بھون روبرو پولیس کنٹرول روم بشیر باغ پر دے سکتے ہیں یا پھر رجسٹری پوسٹ کے ذریعہ روانہ کرسکتے ہیں ۔ کمیشن نے یادداشتوں کو بذریعہ ای میل [email protected] روانہ کرنے کی بھی سہولت فراہم کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT