Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / مسلمانوں کی سیاست میں مناسب نمائندگی کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں۔ سرفراز صدیقی

مسلمانوں کی سیاست میں مناسب نمائندگی کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں۔ سرفراز صدیقی

نئی دہلی 11جون (سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ کے وکیل اور دہلی پردیس کانگریس کمیٹی کے سکریٹری سرفراز احمد صدیقی نے مسلم نوجوانوں سے سیاست میں اپنی شراکت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جب وہ سیاست اور ایوان میں اپنی مناسب نمائندگی یقینی نہیں بنائیں گے اس وقت تک وہ حاشیے پر ہی رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ترقی کے تمام راستے سیاست سے ہی نکل کر آتے ہیں۔جس طبقہ کی سیاست میں شراکت زیادہ ہوتی ہے وہ طبقہ زندگی کی دوڑ میں اتنا ہی آگے ہوتا ہے اور وہی طبقہ تمام شعبہ ہائے حیات میں چھایا ہوا ہوتا ہے ۔ اس لئے مسلمانوں کو اس پر سنجیدگی سے سوچنا چاہئے اور اسے شجر ممنوعہ نہیں سمجھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں شراکت کی وجہ سے ہی بہت سے کام آسانی سے ہوجاتے ہیں اور کئی مسئلے چٹکیوں میں حل ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے پیسے سے سارا کام نہیں کرسکتے اور نہ ہی ہم تعلیمی ادارے کھول سکتے ہیں جب کہ مسلمانوں میں تعلیم اور روزگار کا مسئلہ سب سے نمایاں ہے اور غریبی میں بھی مسلمان کافی آگے ہے اور صورت حال یہ ہے کہ ملک کا ہر چوتھا بھیک مانگنے والا مسلمان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT