Saturday , December 15 2018

مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ٹھوس و بنیادی اقدامات

سنگاریڈی 3 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعلیٰ ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کا احترام اور اس کی مناسبت سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اور ائمہ و موذنین کو ریاستی حکومت کی جانب سے ماہانہ ایک ہزار روپئے فی کس پیش کرنے کے اعلان کو مسلمانوں کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا جارہا ہے اور ان اع

سنگاریڈی 3 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعلیٰ ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کا احترام اور اس کی مناسبت سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اور ائمہ و موذنین کو ریاستی حکومت کی جانب سے ماہانہ ایک ہزار روپئے فی کس پیش کرنے کے اعلان کو مسلمانوں کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا جارہا ہے اور ان اعلانات کو ٹی آر ایس حکومت کی مسلم دوستی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ ضلع میدک کے مختلف مقامات پر ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ مسلم تنظیموں کی جانب سے ان اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے سی آر سے اظہار تشکر کیا گیا۔ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے سداسیو پیٹ، کونڈا پور اور سنگاریڈی ٹاؤن میں مسلمانوں کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ٹی آر ایس حکومت اور وزیر اعلیٰ کے سی آر سے اظہار تشکر کیاگیا۔ سنگاریڈی ٹاؤن میں درگاہ حضرت فتح خاں صاحب میاں مجذوبؒ میں چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی میں محمد جلیل الدین بابا سابق وائس چیرمین بلدیہ و صدر ضلع ٹی آر ایس اقلیتی سل، ایم اے حکیم سابق نائب صدرنشین اردو اکیڈیمی، ایم اے سبحان، محمد لیاقت علی، شیخ رشید، سرینواس چاری، یوسف بن عمر مجیب، خلیل الرحمن، محمد اظہر حسین، محمد عبدالرؤف کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں کے ہمراہ چادرگل پیش کی۔ اس موقع پر مولانا محمد محی الدین مولوی شاہ صدر درگاہ کمیٹی اور محمد اکرام علی عمر جنرل سکریٹری درگاہ کمیٹی نے فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا۔

بعدازاں چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے اقلیتی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے مساجد کے آئمہ و موذنین کے لئے ماہانہ ایک ہزار روپئے اعزازیہ مقرر کرنے کے علاوہ ریاست بھر کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں سرکاری طور پر دعوت افطار کا اہتمام کرنے اور غریب مسلمانوں کو حکومت کی جانب سے عید کے لئے نئے ملبوسات فراہم کرنے اور ماہ رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت سے عوام الناس کو روشناس کروانے ریاست بھر کے تمام یتیم خانوں میں طعام کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا جس کا ہم سب خیرمقدم کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ٹھوس و بنیادی اقدامات کررہی ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں کئے گئے اعلانات کے علاوہ شادی مبارک اسکیم کے تحت غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کے لئے فی کس 51 ہزار روپئے کی مالی امداد کی فراہمی ریاست کے خانگی مدارس میں اردو کو بطور سیکنڈ لینگویج پڑھانے کی اجازت جیسے اقدامات کئے ہیں جوکہ سارے ملک میں بے نظیر ہیں۔ انھوں نے کہاکہ حکومت مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے وعدے پر بہت جلد عمل کرے گی۔ اس خصوص میں ایک کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی رپورٹ وصول ہوتے ہی 12 فیصد مسلم تحفظات کی عملی کارروائی شروع ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت ہر مذہب اور دھرم کا یکساں احترام اور ان کے ساتھ مساوی انصاف کرتے ہوئے سیکولرازم اور گنگا جمنی تہذیب کی عملی دلیل پیش کررہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT