Wednesday , December 19 2018

مسلمانوں کے احتجاج کے بعد لکھنؤ حج ہاؤز کے بھگوا رنگ پر سفید رنگ سے آہک پاشی

لکھنؤ۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش نے ایک وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ حج ہاؤز کے در و دیوار کو بھگوا رنگ کے اضافی پینٹ پر اب سفیدی لگادی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے جمعہ کو لکھنؤ حج ہاؤز کو زعفرانی کلر سے رنگ دیا تھا ۔ مسلمانوں کے احتجاج کے بعد حکومت نے حج ہاؤز کو دوبارہ سفید پینٹ کروا دیا ہے۔ ابتداء میں حج ہاؤز کے در و دیوار کا رنگ سبز اور سفید ہوا کرتا تھا ۔ حال ہی میں حج ہاؤز کی رنگ آمیزی کی گئی تھی لیکن زعفرانی کلر کرانے کی وجہ سے مسلمانوں میں ناراضگی و برہمی پیدا ہوئی ۔ یوگی حکومت نے زعفرانی رنگ کی بجائے سفید رنگ کروا دیا ۔

TOPPOPULARRECENT