Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کے حقوق کیلئے آج سداسیو پیٹ میں احتجاجی دھرنا عامر علی خان کی شرکت

مسلمانوں کے حقوق کیلئے آج سداسیو پیٹ میں احتجاجی دھرنا عامر علی خان کی شرکت

سداسیو پیٹ ، 4 جنوری (سیاست نیوز) مسلمانان سداسیوپیٹ کی جانب سے5 جنوری کو سداسیو پیٹ میں بضمن 12 فیصد مسلم تحفظات روبرو تحصیل آفس ایک روزہ بھوک ہڑتال و احتجاجی دھرنا منظم کیا جارہا ہے۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے نمائندہ میر صمد ناز ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ کے صدر سید عبدالرافع التمش پریس کلب سداسیو پیٹ کے صدر محمد حاجی صدر خدمت نیک محمد اشفاق حسین پٹیل، ایڈمنسٹریٹر شاہین اسکول شکیب احمد، کرسپانڈنٹ ال امین اسکول محمد عبدالغنی، کرسپانٹنڈنٹ یونائیٹیڈ اسکول عبدالرشید، کونسلر محمد واحد، الیاس شریف کے علاوہ فرحت عالم نے تمام مسلمانوں پر جماعتی، سیاسی، مسلکی وابستگی سے بالاتر ہوکر ایک روزہ بھوک ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے زور دیا ہے، جو 5 جنوری کو صبح 10 بجے سے روبرو تحصیل آفس سداسیو پیٹ منعقد ہورہی ہے۔ تمام مسلمانوںسے اس احتجاجی بھوک ہڑتال میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT