Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی راجہ سنگھ کو پولیس نوٹس

مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی راجہ سنگھ کو پولیس نوٹس

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرنے اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کے کیس میں دبیرپورہ پولیس نے بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون تین یوم جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔ انسپکٹر دبیرپورہ مسٹر مٹیا نے بتایا کہ 7 جولائی کو راجا سنگھ کے خلاف سابق کارپوریٹر مجلس بچاؤ تحریک مسٹر امجد اللہ خان خالد نے ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں الزام عائد کیا تھا کہ گوا میں منعقدہ ہندو ادیویشن میں راجا سنگھ نے اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے شہر حیدرآباد میں پرامن ماحول مکدر کرنے کی کوشش کی تھی ۔ دبیرپورہ پولیس نے راجا سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 153(A) (دونوں فرقوں کے درمیان منافرت پیدا کرنا) کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ پولیس نے محکمہ پولیس کے ماہرین قانون اور آئی ٹی سیل کے مشورہ کے بعد آج کارروائی کرتے ہوئے راجا سنگھ کو سی آر پی سی کے دفعہ 41 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون تین یوم 27 جولائی کو اپنا جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT