Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے تبصرہ پر میری تنقید حق بجانب : وزیراعظم برطانیہ

مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے تبصرہ پر میری تنقید حق بجانب : وزیراعظم برطانیہ

لندن ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے آج کہا کہ تمام مسلمانوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک دینے ڈونالڈ ٹرمپ کے عہد پر کی گئی ان کی تنقید پر وہ اب بھی قائم ہیں۔ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے ان سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا تھا۔ کیمرون نے ٹرمپ کے اس مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک احمق کی طرح بیان دے رہے ہیں۔ ان رویہ غلط ہے۔ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کردیا کہ ٹرمپ کا پالیسی نظریہ امریکہ کو غلط راستے پر لے جائے گا اگرچیکہ امریکہ کے کھرپ پتی رئیل اسٹیٹ کامیاب ہوتے ہیں تو ان کیلئے ہماری عزت برقرار رہے گی لیکن مسلمانوں کے تعلق سے ان کے ریمارک پر میری تنقید حق بجانب تھی۔

TOPPOPULARRECENT