Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / مسلمانوں کے دو گروپس میں جھڑپ، 12زخمی

مسلمانوں کے دو گروپس میں جھڑپ، 12زخمی

میرٹھ۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہی فرقہ سے تعلق رکھنے والے دو گروپس میں ہوئی جھڑپ میں کم و بیش 12افراد بشمول ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک گروپ کا تعلق افضل پور موضع کی مسجد کے امام فضل الدین کا حامی تھا جبکہ دوسرا گروپ موضع کے سابق سرپنچ بنیاد علی کا حامی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بنیاد علی نے ایک نئی مسجد تعمیر کروائی تھی

میرٹھ۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہی فرقہ سے تعلق رکھنے والے دو گروپس میں ہوئی جھڑپ میں کم و بیش 12افراد بشمول ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک گروپ کا تعلق افضل پور موضع کی مسجد کے امام فضل الدین کا حامی تھا جبکہ دوسرا گروپ موضع کے سابق سرپنچ بنیاد علی کا حامی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بنیاد علی نے ایک نئی مسجد تعمیر کروائی تھی اور فضل الدین اس بات پر ناخوش تھے کہ جو کچھ بھی چندہ یا عطایات جمع ہورہے ہیں وہ سب نئی مسجد کو دیئے جارہے ہیں۔ کل جب بنیاد علی اپنے گروپ کے ساتھ نئی مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ امام فضل الدین کے گروپ نے مبینہ طور پر بنیاد علی اور ان کے گروپ پر حملہ کردیا۔تمام زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جبکہ فضل الدین اور ان کے 16ساتھیوں کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT