Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

مسلمانوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

جنگاؤں ۔ 26 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر مال مسٹر محمد محمود علی سے حیدرآباد ان کے مکان پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی تلنگانہ نے ملاقات کر کے ایک یادداشت پیش کی اور مطالبہ کیا کہ علاقہ تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا اعلان کیا گیا اس پر جلد سے جلد عمل آوری کیلئے اقدامات کریں ۔ مسلم

جنگاؤں ۔ 26 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر مال مسٹر محمد محمود علی سے حیدرآباد ان کے مکان پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی تلنگانہ نے ملاقات کر کے ایک یادداشت پیش کی اور مطالبہ کیا کہ علاقہ تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا اعلان کیا گیا اس پر جلد سے جلد عمل آوری کیلئے اقدامات کریں ۔ مسلمانوں کو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی تحفظات فراہم کریں ۔ تلنگانہ علاقہ کے تمام اضلاع میں اردو دوسری سرکاری زبان سختی سے عمل آوری کیلئے احکامات جاری کرائیں ۔ کئی سرکاری دفاتروں کے بورڈس اردو میں تحریر نہیں ہیں ۔ پولیس اسٹیشنوں میں درخواست اردو میں دینے کیلئے بھی وزیر داخلہ سے بات کر کے آرڈر نکالیں۔ ہر سرکاری دفتر میں تلگو اخبار منگوائیں جاتے ہیں اسی طرح اردو اخبار منگوانے کیلئے بھی ہدایت دیں ۔ تلنگانہ کے غریب مسلمانوں کو بغیر ضمانت کے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعہ راست لونس حکومت کی جانب سے دینے کیلئے اقدامات کریں ۔ مسلم طلباء و طالبات کو اسکالر شپ کیلئے تلنگانہ میں مشکل نہ ہونے دیں ۔ طلباء کے سرپرستوں کو پیدائش صداقتنامہ نکالنا مشکل ہوگا ۔ اس لئے اس سے مسلم طلباء کے والدین کو استثنی دلوائیں ۔ نئی ریاست تلنگانہ میں پہلے رمضان کیلئے حکومت کی جانب سے صاف و صفائی کے اقدامات مسجدوں کی آہک پاشی کیلئے فنڈز الاٹ کر کے مساجد کو دیں ۔ رمضان کے موقع پر مسلمانوں کو تمام تر سہولت مہیا کریں ۔ ضلع ورنگل کے تمام مساجد کیلئے رمضان کے موقع پر فنڈ الاٹ کر کے منظور کریں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمود علی نے کہا کہ تمام چیزوں کا جائزہ لیکر حل کیا جائیگا ۔ اس موقع پر محمد محسن ، محمد یوسف ، عدنان شریف ، شکیل ، صمدانی ، منیر ، رضا احسن ، طیب ، عبداللہ ، کریم الدین ، نعیم الدین ، احمد اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT