Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف جدوجہد

مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف جدوجہد

نظام آباد:15؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈویژن 36ڈرائیور کالونی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے انڈین یونین مسلم لیگ نظام آباد میں شمولیت اختیار کی ۔ آئی یو ایم ایل کے منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی محمد امتیاز حسین ریاستی صدر تلنگانہ نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی عبدالغنی ریاستی سکریٹری IUMLنے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ مسلمان

نظام آباد:15؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈویژن 36ڈرائیور کالونی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے انڈین یونین مسلم لیگ نظام آباد میں شمولیت اختیار کی ۔ آئی یو ایم ایل کے منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی محمد امتیاز حسین ریاستی صدر تلنگانہ نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی عبدالغنی ریاستی سکریٹری IUMLنے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ مسلمانوں کے ملی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہے ۔ شہر نظام آباد میں شیخ حیدر کی پولیس کسٹڈی میں موت کا واقعہ ہو یا نلگنڈہ ہائی وے پر پانچ مسلم نوجوانوں کی پولیس کی جانب سے فیک انکاونٹر میں ہلاکت ۔

اس ضمن میں مسلم لیگ کی مرکزی قیادت ای احمد صاحب ممبر آف پارلیمنٹ و قومی صدر مسلم لیگ نے اس مسئلہ کو گہرائی کے ساتھ لیتے ہوئے آنے والے پارلیمنٹ اجلاس میں اس مسئلہ کو اٹھانے کا تیقن دیا اور ای ۔ ٹی بشیر صاحب ممبر آف پارلیمنٹ نے اس ضمن میں ریاستی چیف منسٹر کے سی آر و نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن و نیشنل میناریٹی کمیشن کو بھی تحریری یادداشتیں روانہ کردی ہے ۔ عبدالغنی ریاستی سکریٹری نے کہا کہ مسلم لیگ مسلمانوں کیساتھ ہونے والی دستوری ناانصافیوں کو پارلیمنٹ اجلاس میں اٹھائے گی۔انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے محلہ کے عوام اور نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی بھلائی کے لئے وقف ہوجائیں اور جماعت کو مضبوط کریں۔ اس موقع پر شیخ اسماعیل کو ڈویژن صدر، محمد اقبال کو ڈویژ ن سکریٹری نامزد کیا گیا ۔ اس کے علاوہ 50سے زائد نوجوانوں نے IUMLمیں شمولیت اختیار کی۔ اس اجلاس کوصدر ضلع مسلم لیگ محمد عبدالمقیت سابقہ کارپوریٹر ، شرجیل پرویز ضلع سکریٹری، محمد طاہر خازن، عبدالحمید ریاستی سکریٹری ، وجہہ اللہ سینئر قائد، محمد مبین ایڈوکیٹ، محمد ولی ، عبدالمجید پرویز ، محمد وقار سکریٹری ضلع IUMLنے مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT