Tuesday , July 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کے عظمت رفتہ کی بحالی پر خصوصی توجہ

مسلمانوں کے عظمت رفتہ کی بحالی پر خصوصی توجہ

اردو صحافت کے ہم مشکور ہیں ‘ کریم نگر میں کل ہند مشاعرہ ‘ ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کا خطاب

کریم نگر ۔ 4 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ علحدہ تحریک میں مسلمانوں ‘ اردو زبان اور اردو صحافت کا کلیدی رول رہا ہے ۔ اردو صحافت کے ممنون و مشکور ہیں ۔ اسی لئے ٹی آر ایس حکومت اس کی ترقی کے لئے کوشش کر رہی ہے ۔ تلنگانہ تحریک کے دوران نغموں ‘ گیتوں کے ذریعہ اپنی خدمات انجام دی ۔ ریاستی وزیر سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وہ این این گارڈن میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین اضلاع کریم نگر ‘ پداپلی ‘ سرسلہ کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع مستقرمیں بلکہ دیہی مقامات پر برسرخدمت اردو صحافیوں کو بھی حکومت کے روبہ عمل ترقیاتی پروگراموں سے استفادہ کے لئے چیف منسٹر کے سی آر سے بات کروں گا ۔ ایس ایس سی اردو کو دوسری سرکاری زبان کے پوری سطح پر عمل آوری کے لئے حکومت سنجیدہ ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت اقلیتوں مسلمانوں کے ساتھ ہے ۔ ان کی ہر طرح سے حفاظت کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔ مسلمانوں کی سابق شان و شوکت کے احیاء کی کوشش کر رہی ہے ۔ کریم نگر ہمیشہ سے ہی ہندو مسلم اتحاد کا مرکز رہا ہے ۔ سبھی مل جل کر زندگی گذارتے آر ہے ہیں ۔ اسی لئے یہاں کبھی کوئی ناخوشگوار واقعات نہیں ہوئے ۔ آئندہ بھی یہی صورتحال رہے گی ۔ اردو صحافت سے وابستہ سبھی صحافیوں کے درپیش مسائل کی یکسوئی کی کوشش کرونگا ۔ رکن اسمبلی گنگولہ کملاکر‘ ریاستی چیرمین اقلیتی فینانس کمیشن سید اکبر حسین ‘ کھادی بورڈ چیرمین یوسف زاہد ‘ سابق رکن پارلیمان پونم پربھاکر وغیرہ شریک تھے ۔ ارکان پارلیمنٹ‘ ارکان اسمبلی ‘ ایم ایل سیز مسٹر رویندر سنگھ ضلع کلکٹر سرفراز احمد ‘ پروفیسر ایس اے شکور ‘ کے کویتا ایم پی ‘ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ‘ ونود کمارزیڈ پی چیرمین تلااوما ‘ کمشنر پولیس کملاسن ریڈی وغیرہ جن کا دعوت ناموں میں نام تھا کسی نے بھی شرکت نہیں کی ۔ مشاعرہ تاخیر سے شروع ہوا ۔ مقررین کے خطاب پر سامعین نے شعور شرابہ کیا ۔ گیارہ بجے مقامی شعراء کو بلایا گیا بعدازاں مہمان شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ۔ دو بجے کے قریب مشاعرہ کا اختتام ہوا ۔ مشاعرہ کی کارروائی کنوینر مشاعرہ محمد نثار احمد نے چلائی ۔ حافظ صادق علی ‘ افتخارالدین ‘ سعادت علی ‘ فہیم الدین ‘ شیخ عمران ‘ الطاف احمد ‘ ایم اے حلیم ‘ اظہار حسین ‘ مظہر حسین ‘ سید شاکر ‘ افضل پاشاہ نے مشاعرہ کے انتظامات میں حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT