Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کی خواہش

مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کی خواہش

حیدرآباد /19 مئی ( راست ) تلنگانہ علماء کونسل کے ریاستی صدر مولانا یوسف زاہد نے کے سی آر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور الیشکن میں ٹی آر ایس کے شاندار مظاہرہ پر پرخلوص مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ کے سی آر کی جرات مندانہ قیادت میں تلنگانہ کی تعمیر نو ہوگی اور یہاں کی مسلم اقلیت کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی ہوگی اور نئی بننے والی

حیدرآباد /19 مئی ( راست ) تلنگانہ علماء کونسل کے ریاستی صدر مولانا یوسف زاہد نے کے سی آر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور الیشکن میں ٹی آر ایس کے شاندار مظاہرہ پر پرخلوص مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ کے سی آر کی جرات مندانہ قیادت میں تلنگانہ کی تعمیر نو ہوگی اور یہاں کی مسلم اقلیت کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی ہوگی اور نئی بننے والی حکومت میں تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا جائے گا ۔انصاف رسانی کے نظام کو مستحکم بنایا جائے گا ۔ مولانا نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کو اس کے تلنگانہ تحریک اور اس پر ثابت قدمی کے ساتھ جمے رہنے اور پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کا صلہ ملا اور کانگریس پارٹی کو اس کی تلناگنہ سے متعلق لیت و لعل کی پالیسی کی سزا ملی اور کانگریس کے تلنگانہ دینے کی دُھائی کو بھی عوام نے خاطر میں نہیں لایا ۔ نیز کے سی آر کی اولوالعزمی اور تعمیری و مثبت سونچ و طرز عمل نے عوام الناس کے دلوں کو فتح کرلیا ۔ کے سی آر نے مولانا محمد یوسف زاہد کا پارٹی اور تلنگانہ کاز کیلئے ان کی گرانقدر خدمات پر اظہار تشکر کیا اور وعدہ کیا کہ الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کا ایفاء کیا جائے گا اور بہتر سے بہتر انداز میں حکومت چلائی جائے گی اور کہا کہ مولانا اب تلنگانہ والوں کے اچھے دنوں کا آغاز ہونے کو ہے ہم سب کو مل کر ایک سنہرا اور گولڈن تلنگانہ کے خواب کی تعمیر کو عمل میں لانا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT