Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / مسلمان ، ٹرمپ سے خوف زدہ نہ ہوں

مسلمان ، ٹرمپ سے خوف زدہ نہ ہوں

میرے والد باکسر نہ ہوتے تو ’ امام ‘ ہوتے : مریم علی
اٹلانٹا ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممتاز باکسر محمد علی مرحوم کی دختر مریم علی نے کہا کہ میرے والد اگر باکسر نہ ہوتے تو مسجد کے امام ہوتے ۔ ان کا ایقان تھا کہ ہر زندگی اہم ہوتی ہے ۔ اٹلانٹا کے سالانہ اسلامک اسپیکر بیورو کے اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریر کرتے ہوئے انہوں نے آج کہا کہ امریکہ میں رنگ و نسل کے ساتھ امتیازی سلوک کا سب سے زیادہ میرے والد کو سامنا کرنا پڑا ہے ۔ امریکہ میں نسلی امتیاز نئی بات نہیں ہے ایک گروپ خود کو دوسرے پر برتری محسوس کرتا ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ سے خوف زدہ نہ ہوں ۔ سفید فام بالادستوں سے بھی آپ کو خائف رہنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان لوگوں کے پاس کوئی طاقت ہی نہیں ہے ۔ میرے والد ایک ایسی دنیا میں رہتے تھے جہاں انہیں اکثر نفرت کا شکار ہونا پڑتا تھا ۔ 2016 میں میرے والد محمد علی کی وفات کے بعد میں بھی روحانیت اور انسانی قدروں اور حیات انسانی پر گہرائی سے غور کرنے لگی ہوں ۔ میرا مذہب اسلام مجھے یہی سکھاتا ہے کہ یہ زندگی کتنی مختصر ہے ۔ یہ دنیا فانی ہے یہاں انسانوں سے محبت کرنے سے زیادہ کوئی خدمت نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT