Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / مسلمان ، گستاخانہ کارٹونس کے خلاف پرتشدد احتجاج نہ کریں

مسلمان ، گستاخانہ کارٹونس کے خلاف پرتشدد احتجاج نہ کریں

ممبئی ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سرکردہ اسلامی تنظیم جمعیتہ العلمائے ہند کے صدر حضرت مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اہانت اسلام یا گستاخانہ کارٹونس کے خلاف عوامی اور پرتشدد احتجاج سے گریز کرنا چاہئے ۔ ان کا یہ ریمارک فرانس کے ہفتہ وار اخبار شارلی ہیبڈو کے پریس دفتر پر کئے گئے خون ریز حملہ کے پس منظر میں ہے ۔ ایک بیان می

ممبئی ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سرکردہ اسلامی تنظیم جمعیتہ العلمائے ہند کے صدر حضرت مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اہانت اسلام یا گستاخانہ کارٹونس کے خلاف عوامی اور پرتشدد احتجاج سے گریز کرنا چاہئے ۔ ان کا یہ ریمارک فرانس کے ہفتہ وار اخبار شارلی ہیبڈو کے پریس دفتر پر کئے گئے خون ریز حملہ کے پس منظر میں ہے ۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کے درمیان تشدد کرنا یا برہمی کا اظہار کرنا مسلمانوں کے سیکولر امیج کو دھکہ پہونچا سکتا ہے ۔ ارشد مدنی نے کل رات یہاں منعقدہ ایک قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ۔ انہوں نے مسلم طبقہ کے اسٹروٹائپ رویہ پر بھی ناراضگی ظاہر کی ۔

انہوں نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کو پورے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبہ کے ساتھ منائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں نے جو قربانیاں دی ہیں اور حصول آزادی کے لیے مسلمانوں کی کاوشوں کو فراموش کرنے اور نئی نسل کو مسلمانوں کی خدمات سے بے خبر رکھنے کے لیے فرقہ پرست طاقتیں ہندوستانی تاریخ آزادی سے ریکارڈس کو تباہ کرنے کی کوشش شروع کی ہے ۔ یہ طاقتیں مسلمانوں پر دہشت گرد ، علحدگی پسند ، جارحیت پسند اور حملہ آور کے طور پر پیش کر کے اس طبقے کو یکا و تنہا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں ۔ جمعیتہ علمائے ہند ان کے ناپاک منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT