Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمان اخلاق حسنہ کا پیکر بن جائیں

مسلمان اخلاق حسنہ کا پیکر بن جائیں

گمبھی راو پیٹ 25؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یلاریڈی پیٹ میں 24 جنوری کو حضرت امام علی حمزہ کا سالانہ عرس شریف بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مقامی مسلمانوں کی جانب سے بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک نکالا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا درگاہ شریف پہونچا یہاں رسم چراغاں مراسم کے علاوہ فاتحہ خواتین اور چادر گل پیش کی گئی بعدازاں مس

گمبھی راو پیٹ 25؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یلاریڈی پیٹ میں 24 جنوری کو حضرت امام علی حمزہ کا سالانہ عرس شریف بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مقامی مسلمانوں کی جانب سے بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک نکالا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا درگاہ شریف پہونچا یہاں رسم چراغاں مراسم کے علاوہ فاتحہ خواتین اور چادر گل پیش کی گئی بعدازاں مسلم کمیٹی یلاریڈی کی جانب سے احاطہ درگاہ شریف میں قوالی کا پروگرام پیش کیا گیا اس شہ نشین سے آل انڈیا یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری جناب سید عظمت اللہ حسینی نے مخاطب کرتے ہوئے وہاں مہمانوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیاکہ اخلاق حسنہ کا پیکر بن کر دین کی طرف راغب ہوجائیں انہوں نے انتظامیہ کو درگاہ حضرت امام علی حمزاہ کے 80 ویں سالانہ عرس شریف پر شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور یلاریڈی پیٹ میں ہندو مسلم ایکتا کی سراہنا کی۔ اس موقع پر محمد شاد اللہ ، عبدالمجید ، محمد اشفاق، رفیق خان ، محمد غوث، سید زبیر، محمد خالد، ہاشمی ، محمد قطب الدین کے علاوہ غیر مسلم افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT