مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں : یائر نتن یاہو ، مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرنے پر اسرائیلی وزیر اعظم کے بیٹے کا فیس بک پیج بلاک 

مقبوضہ بیت المقدس : سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے بڑے بیٹے یائر بنیامن کی جاب سے مسلمانوں کے خلاف متنازع پوسٹ جاری کرنے پر ان کا فیس بک پیج بلاک کردیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق یائر بنیامن نے ٹوئیٹ کیا کہ فیس بک نے مسلم مخالف پوسٹس کی وجہ سے ان کے پیج کو ۲۴؍ گھنٹے کیلئے بلاک کردیا ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں فیس بک کے اس اقدام کو آمریت قرار دیا ہے۔ فیس بک پر ایک پوسٹ میں یائر نتن یاہو نے تمام مسلمانوں سے اسرائیل سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’کیا آپ جانتے ہیں کہ حملے کہا ں نہیں ہوتے ؟ آئس لینڈ اور جاپان میں جہاں مسلمان نہیں رہتے ہیں ۔‘‘ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ قیام امن صرف دو صورتوں میں ممکن ہے تمام یہودی اسرائیل چھوڑدیں یا تمام مسلمان اسرائیل چھوڑ دیں ۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ میں دوسرے آپشن کو ترجیح دیتا ہوں ۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ یائر نے مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز تبصرہ کیا ہو اس سے قبل بھی انہوں نے مسلمانوں کی دلآزاری کی الفاظ استعمال کئے ہیں او رترکی کے قومی جھنڈے کی توہین بھی کرچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT