Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / مسلمان امریکہ میں دوسرا بڑا مذہبی گروپ بن جائیں گے

مسلمان امریکہ میں دوسرا بڑا مذہبی گروپ بن جائیں گے

ہوسٹن 18 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مسلمان امکان ہے کہ امریکہ میں آبادی کے لحاظ سے یہودیوں پر غالب آجائیں گے اور 2050 تک امریکہ کا دوسری بڑا مذہبیگروپ ہوجائیں گے ۔ ایک اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہاں مسلمانوں میں شرح پیدائش بھی بہت اچھی ہے ۔ اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ پہلے ہی یہاں دو ر

ہوسٹن 18 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مسلمان امکان ہے کہ امریکہ میں آبادی کے لحاظ سے یہودیوں پر غالب آجائیں گے اور 2050 تک امریکہ کا دوسری بڑا مذہبیگروپ ہوجائیں گے ۔ ایک اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہاں مسلمانوں میں شرح پیدائش بھی بہت اچھی ہے ۔ اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ پہلے ہی یہاں دو رجحانات چل رہے یں۔ ایک تو یہ کہ عیسائیوں کی تعداد میں کمی آتی جارہی ہے اور دوسرے یہ کہ مذہب سے غیروابستہ افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ پیو ریسرچ سنٹر کے پراجیکٹشنس آف میجر ریلیجنس گروپس نے یہ بات بتائی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات جاری رہیں تو پھر امریکی مذہبی منظر نامہ میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ یہودیت کو اب دوسرے سب سے بڑے غیر عیسائی گروپ کا موقف حاصل ہے

لیکن 2050 تک یہ حقیقت بدل جائیگی اور سمجھا جاتا ہے کہ مسلمان یہاں دوسرا سب سے بڑا مذہبی گروپ بن جائیں گے ۔ کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی خاطر خواہ تعداد امریکہ ہجرت کرتی جا رہی ہے اور مسلمانوں میں شرح پیدائش بھی بہت اچھا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں وہ 2050 تک امریکی آبادی کا 2.1 فیصد حصہ بن سکتے ہیں جبکہ 2010 میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 0.9 فیصد رہا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ 2010 میں یہودی عوام کی تعداد 1.8 فیصد رہی تھی لیکن 2050 میں امریکی آبادی میں یہودی آبادی کا تناسب 1.4 فیصد ہوجائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ امریکہ میں یہودی خواتین میں بچوں کی پیدائش کی شرح 1.9 فیصد ہے جبکہ مسلمان خواتین میں یہ شرح 2.8 ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مسلمانوں ہی میں نوجوانوں کی خاطر خواہ تعداد موجود ہے ۔ یہاں نہ صرف مسلمان ہی وہ مذہبی اقلیتی گروپ نہیں ہے جو تیزی سے بڑھ رہا ہے بلکہ یہاں ہندووں کی آبادی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور یہاں 2050 تک ہندووں کی آبادی میں بھی دوگنا اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ہندو امریکہ کی جملہ آبادی کا فی الحال 0.6 فیصد حصہ ہیں جبکہ 2050 میں یہ بڑھ کر 1.2 فیصد ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT