Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / مسلمان انتخابی عمل میں پوری طرح حصہ لیں : مولانا رابع حسن ندوی

مسلمان انتخابی عمل میں پوری طرح حصہ لیں : مولانا رابع حسن ندوی

علیگڈھ 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بہترین امیدواروں کے حق میں ووٹ دیں۔ معروف اسلامی اسکالر اور ندوتہ العلما کے ناظم مولانا رابع حسنی ندوی نے یہ مشورہ دیا ۔ مولانا ندوی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ مسلمانوں کو انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ ا

علیگڈھ 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بہترین امیدواروں کے حق میں ووٹ دیں۔ معروف اسلامی اسکالر اور ندوتہ العلما کے ناظم مولانا رابع حسنی ندوی نے یہ مشورہ دیا ۔ مولانا ندوی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ مسلمانوں کو انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ انہیں بہترین امیدواروں کے حق میں ووٹ دینا اور بہتری کی امید رکھنا چاہئے ۔ اگر وہ سیاسی نظام سے اور سیاسی عمل سے خود کو دور رکھیں تو انہیں نقصان ہوسکتا ہے۔ مولانا ندوی نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنا محاسبہ کریں اور یہ پتہ چلائیں کہ انہیں مسائل کس وجہ سے درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مظفر نگر فسادات پر کوئی تبصرہ کرتے ہوئے کوئی سیاسی مسئلہ پیدا کرنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ غیر سیاسی شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ اب مسلمانوں کو یہ قبول کرنا چاہئے کہ بنیادی طور پر اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو انسانیت نواز ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے قلوب کو ٹٹولیں کہ انہیں مسائل کس وجہ سے درپیش ہو رہے ہیں۔ مولانا رابع ندوی نے جو مسلم پرسنل لا بورڈ کے بھی صدر نشین ہیں کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ دوسروں سے رابطے بنائیں اور انسانیت کے پیام کے ساتھ ان کے قلوب کو جیتنے کی کوشش کریں۔

TOPPOPULARRECENT