Tuesday , November 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مسلمان حکمرانوں کیخلاف ہندوؤں کی جدوجہد کہنا غلط : ای ٹی نرسمہا

مسلمان حکمرانوں کیخلاف ہندوؤں کی جدوجہد کہنا غلط : ای ٹی نرسمہا

حیدرآباد۔15ستمبر(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاگریٹر حیدرآباد کے ذمہ داران نے کہا کہ تلنگانہ مسلح جدوجہد کو ناانصافیو ںاور خود مختاری کے خلاف جدوجہد کئے تھے جس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے حصہ لیاتھا تاہم وہ لوگ جنھوں نے نہ تو مسلح جدوجہد میںحصہ لیااور نہ ہی جنگ آزادی کے حصہ داری ادا کی لیکن آج تلنگانہ میں 17ستمبر کے روز جشن منانے کا اعلان کرتے ہوئے تلنگانہ کے پرامن ماحول کو درہم برہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔آج یہاں قدیم پریس کلب بشیرباغ میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی سٹی سکریٹری ای ٹی نرسمہا نے کہاکہ تلنگانہ مسلح جدوجہد میںمسلمانوں اور ہندوئوں نے حصہ لیاتھا مگر بی جے پی اس لڑائی کو ہندو بنام مسلمان کے طور پر پیش کررہے ہیں جو سراسر غلط او رجھوٹ پر مبنی ہے۔انہو ںنے کہاکہ آر ایس ایس کے لوگ اس وقت بھی سامراجی طاقتوں کے ساتھ مل کر اقتدار کا حصہ تھے او رآج بھی وہی کررہے ہیں مگر کمیونسٹ قائدین نے سامراجی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا تھا جس میںمخدوم محی الدین جیسی عظیم ہستیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیااو را س تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ای ٹی نرسمہانے کہاکہ تلنگانہ مسلح جدوجہد کو مسلمان حکمرانوں کے خلاف ہندوئوں کی جدوجہد کہنا سراسر غلط ہے۔ جہاں پر نظام ہشتم ریاست حیدرآباد کے حکمران تھے وہیں ریاست کے اندردیشمکھ‘ ولماں ‘ ریڈی اور رائو کی حکمرانی تھی او ران تمام حکمرانوں کے خلاف تلنگانہ مسلح جدوجہد کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT