Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / مسلمان کو زندہ جلادینے والے قاتل کو لوک سبھا ٹکٹ

مسلمان کو زندہ جلادینے والے قاتل کو لوک سبھا ٹکٹ

جئے پور ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں گذشتہ سال ڈسمبر میں ایک مسلم شخص محمد افضل کو زندہ جلادینے والے قاتل سمبھولال ریگر کو لوک سبھا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوپی نونرمان سینا کے قومی صدر امیت جانی نے کہا کہ اگر ایک شخص قتل کیس میں ملزم ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہیکہ وہ قاتل ہے۔ سمبھولال کو اپنے مواخذہ تک انتخاب لڑنے کا دستوری حق حاصل ہے۔ کسی بھی پارٹی کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ جب سیاسی پارٹیاں عتیق احمد، مختارانصاری اور شہاب الدین جیسے لوگوں کو سیکولرازم کے نام پر ٹکٹ دیتے ہوئے منتخب کرتی ہیں تو ان پارٹیوں کو سمبھولال ریگر کی امیدواری پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔ مزدور محمد افضل کو جو مغربی بنگال سے تعلق رکھتے تھے، 6 ڈسمبر کو زندہ جلادیا گیا تھا۔ آگرہ سے لوک سبھا انتخابات کیلئے انہیں ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ راجستھان میں کسی بھی اسمبلی حلقہ سے سمبھولال کوٹکٹ دیں لیکن بی جے پی ایسا کرنے کے موڈ میں نہیں دکھائی دیتی اسی لئے نونرمان سینا یوپی میں اسے ٹکٹ دے کر اپنا امیدوار بنائے گی۔

TOPPOPULARRECENT